کروندواڑ، کولہاپور کی جی کی میں زیر تعلم 4 سالہ سمائرہ سمیر باغوان نے پہلا روزہ مکمل کیا۔
کولہاپور، کروندواڑ (راست) ہماری نواسی، جماعت کے جی (KG) کی 4 سالہ طالبہ سمائرہ سمیر باغوان نے ماہِ رمضان المبارک میں بروز جمعرات 19 تاریخ کو اپنا پہلا روزہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ اس کم عمری میں روزہ رکھنا اور اسے بخوبی پورا کرنا نہایت قابلِ تحسین اور لائقِ ستائش عمل ہے۔
بچی کے والدین اور اہلِ خانہ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سمائراکو صحت و تندرستی عطا فرمائے، اسے دین و دنیا میں کامیابیاں نصیب کرے اور ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
Comments
Post a Comment