حضرت پیرشیخ عبداللہ شاہ قادری الچشتی بیدر کا 48 واں سالانہ عرس منایاگیا۔


بیدر : 4 / مارچ (نامہ نگار ) درگاہ حضرت پیر شیخ عبداللہ شاہ قادری الچشتی رحمتہ اللہ علیہ موقوعہ چدری روڈ بیدر شریف کا 48 واں سالانہ عرس شریف نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ جناب الحاج شاہ ابراہیم قادری الملتانی المعروف شاہ عادل پاشاہ قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت مخدوم جی قادری بیدر کی نگرانی منایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کل مورخہ13 رمضان المبارک مطابق 3مارچ بروز منگل بعد نماز عصر جناب شیخ کرامات علی شاہ قادری الچشتی سجادہ نشین درگا حضرت ممدوح نے جمیع خلفاء 'مریدین 'معتقدین کی موجود گی میں صندل مالی کی خصوصی خدمات ادب و احترام کے ساتھ انجام دئے۔گلہائے عقیدت سلام و نیاز 'فاتحہ تقسیم تبرکات بدست فرزندان سجادہ نشین عمل میں آئے۔ بعد ازاں محفل ذکر و اذکار، نعت خوانی، قرآن خوانی کے بعد پر تکلف افطار 'بعد ادیئگی نماز مغرب پر تکلف ضیافت تبرک طعام کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پرسجادہ نشین نے تمام خلفاء 'مریدین ' معتقدین 'معززین اور مہمانوں کی جن میں پیر طریقت خلیفہ ڈاکٹر محمد ادریس شاہ قادری چشتی نقشبندی ابوالعلائی حیدرآباد 'سیدفیاض الدین شاہ قادری چشتی ابوالعلائی سجادہ نشین حیدرآباد 'شیخ عمران قادری 'شیخ عرفان قادری 'شیخ عیان اللہ چشتی 'جناب احمد عربی ظہرآباد 'ودیگر کی گلپوشی فرمائی۔ رات دیر گئےمحفل سماع کا آغاز جناب محمد نواز علی بگدلی کی قراءت کلام پاک سے ہوا۔ممتاز نعت خواہوں نے حمد نعت اور منقبت کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔جناب سید منیرصحافی طہرآباد نے نظامت کے فرائض بحسن خوبی انجام دئے۔اس کے بعد محفل سماع گرم ہوئی۔ساز پر محمد سلیم ارمان قوال نڈیڑ و ہمنواہ نے نعتیہ و منقبتی اور عرفانی کلام سناکر سامعین پر بے خودی کی کیفیت طار ی کردی۔14رمضان المبارک مطابق 4 مارچ بروز چہارشنبہ بعد نماز مغرب جشن چراغاں کا اہتمام کیا گیا۔آج بعد نماز فجراحاطہ درگاہ شریف میں ختم القرآن مجید 'گلہائے عقیدت فاتحہ سلام کے بعد یہ روحانی تقریب تکمیل پذیر ہوئی۔   
اس موقع پر مریدین، معتقدین اور عوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ