حکومت تملناڈو نے اسٹیٹ اردو اکیڈمی کو 44.5 لاکھ روپے کی منظوری دے دی - ڈاکٹر محمد نعیم الرحمن کی کوششیں آخر کار کامیاب.


تملناڈو (محمد رضوان اللہ) تملناڈو  حکومت نے تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے لیے 44.5 لاکھ روپے کی رقم منظور کی ہے۔ اس سلسلے میں جی او نمبر 68 مورخہ 09-03-2026 کو جاری کیا گیا ہے۔
مزید برآں، حکومت نے اس رقم کے علاوہ وہ 29 لاکھ روپے بھی استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے جو بینک اکاؤنٹ میں پہلے سے موجود تھے مگر روک دیے گئے تھے۔ اور مزید 11.5 روپے کے لیے اردو اکیڈمی کے لیے کانفرنس حال ، ڈاکٹر کلینجر سینٹینری لائبری، اور دیگر ضروریات کے لیے رقم کی منظوری ملی ہے  ۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے تمام مسائل ایک کے بعد ایک حل ہوتے جا رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے متعلقہ افراد اور افسران کے ساتھ معاملات کو صبر و تحمل کے ساتھ سنبھالنے کی توفیق عطا فرمائی۔
اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ ان احکامات کو منظور کروانے کے لیے میں نے کتنا وقت اور محنت صرف کی۔ میں نے بارہا متعلقہ افسران، وزراء (وزیرِ خزانہ اور وزیرِ اعلیٰ تعلیم)، چیف سکریٹری، وزیرِ اعلیٰ، وزیرِ اعلیٰ کے سکریٹری اور محکمۂ اعلیٰ تعلیم کے افسران سے ملاقاتیں کیں، تب جا کر یہ تمام منظوری حاصل ہو سکی۔
یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور ہر کسی کے لیے اس طرح کی کامیابی حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا۔ یہ سب کچھ صرف ذمہ داری کے احساس اور اردو زبان و ادب سے محبت کی وجہ سے ممکن ہو سکا۔ اس مقصد کے لیے میں نے اپنا ذاتی وقت، محنت اور پیسہ صرف کیا اور اپنی آمدنی کے ذرائع تک کو نظر انداز کیا۔
تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی چند اہم کامیابیاں درج ذیل ہیں:

1. اردو اکیڈمی کے لیے مستقل دفتر کا حصول۔
2. اردو لائبریری کا قیام 
۔9 مارچ اردو تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی تاریخ میں ایک اہم دن مانا جائے گا۔ یہ دن ڈاکٹر محمدنعیم الرحمن کے حق میں بھی ایک یادگار دن ہوگا سب سے پہلے  ڈاکٹر نعیم الرحمن صاحب کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہویے انہوں نے کئی سالوں کی جد وجہد کے بعد اردو اکیڈمی کے لیے نہ صرف  فنڈز  منظور کرائے بلکہ اس تعلق سے  9 مارچ کو سرکاری حکم نامہ بھی جاری کروایا ہے۔ یہ صرف ڈاکٹر نعیم الرحمن کی کامیابی نہیں بلکہ پورے اردو والوں کی کامیابی ہے جس کے لیے اردو والے آنکھیں فرش راہ بچھائے  منتظر تھے۔ اللہ کا کرم ہے کہ یہ کامیابی اکیڈمی کو ماہ رمضان میں نصیب ہوئی ہے۔ اس عظیم کامیابی پر آخر ڈاکٹر نعیم الرحمن کی دانشوری، دانش مندی اور حکمت عملی کام کر گئی۔ ہمیں بھرپور امید ہے کہ ڈاکٹر نعیم الرحمن صاحب اردو اکیڈمی کو نہ صرف فعال بنائیں گے بلکہ کار گذاریوں کے اعتبار سے بھی اسے بام عروج تک پہنچائیں گے

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔