لوک ساہتیہ منچ کے زیرِ اہتمام 29 مارچ کو گلبرگہ میں جشنِ اوگادی و عیدملاپ ہمہ لسانی مشاعرہ۔



کلبرگی 27 / مارچ. (راست) جشنِ اوگادی سالِ نو کے آغاز اور عید ملاپ کے پُر مسرت موقع پر لوک ساہتیہ منچ گلبرگہ کے زیرِاہتمام "اوگادی تقریب اور عید میلاپ" کے اس مبارک موقع پر بتاریخ 29 / مارچ 2026 ، بروز اتوار، بوقت 00 :11 بجے دن ، ڈاکٹر ماجد داغی صدر لوک ساہتیہ منچ کی صدارت میں ایک کثیر لسانی کاوی سمیلن (ہمہ لسانی مشاعرہ) بمقام احاطہ کرناٹک ہندی پرچار سبھا، سیڑم روڈ، گلبرگہ میں منعقد ہوگا ۔ اس تقریب و ہمہ لسانی مشاعرہ میں پروفیسر دیانند اگسر
وائس چانسلر گلبرگہ یونیورسٹی (ریٹائرڈ)
، ڈاکٹر لکشمن دستی بانی صدر کلیان کرناٹک ہوراٹا سمیتی ، سید نذیرالدین متولی
نمائندہ خصوصی کندریا کنڑا ساہتیہ پریشد بنگلور ، ڈاکٹر اے ایس بھدر شیٹی صدر جنوبی ہند اینٹی کرپشن کمیٹی، شرکت فرمائینگے ۔ مسٹر اشوک گروجی کرناٹک ہندی پرچار سبھا، محترمہ شیاملا کلکرنی جنرل سیکرٹری لوک ساہتیہ منچ اور مسٹر امر پریا ہیرے مٹھ نے عوام سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ