کوشیش فاؤنڈیشن بیڑ کا قابلِ تقلید اقدام، حافظ قاضی وصی الدین کو سی اے امتحان میں کامیابی پر 25 ہزار روپے کا اعزازاُردُو اکیڈمی تعلیم کے میدان میں بھرپور تعاون کرے گی ۔۔۔۔۔۔۔ چئیرمین سید حسین اختر۔۔
بیڑ: 15 مارچ : (راست) کو کوشیش فاؤنڈیشن، بیڑ کی جانب سے شہر کے معروف کنگس پیلس ہال میں ایک پروقار اور روحانیت سے بھرپور افطار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ فاؤنڈیشن طویل عرصے سے معاشرے میں تعلیمی بیداری پیدا کرنے، تعلیم کے فروغ اور باصلاحیت طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے نمایاں خدمات انجام دیتی آرہی ہے۔
لاسی موقع پر فاؤنڈیشن کی جانب سے حافظ قاضی وصی الدین وزیرالدین کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (CA) کے پہلے مرحلے کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر خصوصی طور پر اعزاز و تہنیت پیش کی گئی۔ ان کی آئندہ تعلیم کے لیے حوصلہ افزائی کے طور پر 25 ہزار روپے کا چیک بھی پیش کیا گیا، جسے تقریب میں موجود معززین اور حاضرین نے بے حد سراہا۔
اس باوقار تقریب میں شہر کی متعدد اہم و معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میں مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے چیئرمین سید حسین اختر، سابق رکن اسمبلی سید سلیم، افتخار پٹیل ،اشفاق انعامدار، اسلم انوری ،فرید دیشمکھ، یونس سوداگر، متین دیولیکر، سید شاکر، ایڈوکیٹ شفیق بھاؤ، ضمیر سیٹھ، اسلم سر، ڈاکٹر سراج آرزو اور قاضی رضوان سر، شفیع فاروقی ،سمیت دیگر معززین شامل تھے۔
اس موقع پر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی معاشرے کی حقیقی ترقی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ باصلاحیت اور محنتی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے معاشرے کے لیے امید اور ترقی کا پیغام ہوتی ہے۔ انہوں نے کوشیش فاؤنڈیشن کے اس اقدام کو قابلِ تقلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مثبت اقدامات سے نوجوانوں میں تعلیم کے تئیں مزید جوش و جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ اس موقع پر افتتاحی کلمات کوششیں فاونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر فیروز شیخ نے ادا کیئے جبکہ کلیدی خطاب ادا کرتے ہوئے چیئرمین اُردُو اکیڈمی سید حسین اختر نے ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُردُو اکیڈمی تعلیم کے میدان میں بھرپور تعاون کرے گی۔ پروگرام میں شہر و اطراف سے معزز شہریان نے بڑی تعداد میں شركت کی ۔
Comments
Post a Comment