بیدر میں شاندار تقریب، ائمہ و مؤذنین کے لیے عمرہ 2026 کا قرعہ اندازی عمل میں آیا۔منصور قادری۔
بیدر : 24 مارچ (نامہ نگار) ریاست کرناٹک کے وزیر بلدیات و حج جناب الحاج محمد رحیم خان صاحب کی جانب سے بیدر میں ایک نہایت شاندار، باوقار اور روحانی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں سال 2026 کے لیے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی غرض سے ائمہ و مؤذنین کے درمیان قرعہ اندازی کی گئی۔دفترانجمن خادم الحجاج بیدر موقوعہ جامع مسجد بیدر
میں منعقدہ اس بابرکت تقریب میں علمائے کرام، معززینِ شہر اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر مساجد سے وابستہ ائمہ و مؤذنین کی فہرست میں سے قرعہ اندازی کے ذریعہ 5 ائمہ اور 5 مؤذنین کا انتخاب عمل میں آیا، جو عمرہ 2026 کی سعادت سے فیضیاب ہوں گے۔
یہ پروقار پروگرام انجمن خدام الحجاج کے تعاون سے منعقد ہوا۔ تقریب میں مقررین نے جناب محمد رحیم خان ریاستی وزیر کی اس مثالی پیش قدمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دینی خدمات انجام دینے والے افراد کے لیے ایک بڑا اعزاز اور حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہے۔
منتخب ہونے والے خوش نصیب ائمہ و مؤذنین کو اسٹیج پر طلب کر کے گلپوشی کی گئی اور مبارکباد پیش کی گئی، جبکہ حاضرین نے خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پرانجمن کے ذمداران وعہدیداران جناب سید صغیر احمد ۔الحاج محمد ایاز الحق ۔سید منصور احمد قادری ۔محمد اسحاق جنواڑے کر۔محمد غوث قرشی ۔محمد شریف ۔ڈاکٹر محمد مجاہد معسوداور دیگر موجود تھے۔تقریب کے اختتام پر اجتماعی دعا کی گئی، جس میں ملک و ملت کی ترقی، امن و امان اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئ
Comments
Post a Comment