حیدرآباد میں سہ روزہ ورلڈ بدھسٹ پیس کانفرنس 2026 کا کامیاب انعقاد - امن کے حصول پرہماراسفر ختم ہوگا : اروند کمار ارلی۔


 بیدر۔ 28/مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری) سابق ایم ایل سی بیدر جناب اروندکمارارلی نے ورلڈ بدھسٹ پیس کانفرنس 2026بتاریخ 27تا29/مارچ منعقد ہ پلازا ہوٹل، بیگم پیٹ حیدرآباد میں خصوصی طورپر مدعو کئے گئے تھے، انھوں نے اس امن کانفرنس میں کل 27/مارچ کوشرکت کی۔اور پہلے سیشن میں مختلف مہمانان کو مومنٹو اور توصیفی سند پیش کی۔بتایاگیاکہ یہ کانفرنس دراصل ایک اعلیٰ سطحی عالمی فکری و اخلاقی فورم کے طور پر ترتیب دی گئی ہے، جس کا مقصد بدھ مت کی تعلیمات خصوصاً عدم تشدد، ہمدردی اور انسانی دکھوں کے ازالے کے ذریعے امن، مفاہمت اور اخلاقی قیادت کو فروغ دینا ہے۔یہ کانفرنس بدلتی ہوئی عالمی صورتحال میں امن کی روحانی و اخلاقی بنیادوں کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کرے گی۔اس بین الاقوامی کانفرنس میں درج ذیل موضوعات پر خصوصی توجہ دی جائے گی(1)امن سازی کے آغاز کے طور پر انسانی دکھ کو سمجھنا(2) تنازعات کے حل میں بدھ مت کے اصول سامنے رکھے جائیں (3)معافی، انصاف اور اجتماعی شفا کے ذریعے مفاہمت(4)باطنی سکون سے سماجی امن تک: ذہنی یکسوئی کا کردار۔ کانفرنس کا ایک روحانی تقریبِ امن پر ہوگا، جو اس اجتماع کے روحانی پہلو کو اجاگر کرے گا اور عالمی امن کو انسانی ذمہ داری کے طور پر پیش کرے گا۔واضح رہے کہ اس امن کانفرنس میں 26ممالک سے افراد شریک تھے۔ اس کانفرنس کا عنوان ”عالمی بدھ مت: تنازعات کے حل، مفاہمت اور جدید طریقے“رکھاگیاہے۔ کل اتوار کو یہ کانفرنس اختتام پذیر ہوگی۔ جناب اروندکمارارلی نے بتایاکہ وہ عالمی امن کے لئے بودھ بھکشوؤں اور مختلف ممالک کے سوچنے سمجھنے والے دانشوروں کے ساتھ ہیں۔ میرایہ سفر امن کے حصول پر ختم ہوگا۔ گذشتہ ماہ موصوف نے 56کیلومیٹر سے زیادہ پدیاترا ان ہی بودھ بھکشوؤں اور عالمی سفراء کے ساتھ کی تھی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ