سال 2025ء کے یو۔پی۔ایس۔سی۔امتحانات میں انوج اگنی ہوتری اول، راجیشوری وآکانش دل نے دوسرا اورتیسر امقام حاصل کیا اردو اور دکنی کے شاعر میرؔبیدری کی مبارک باد۔
بیدر۔ 6/مارچ (پریس ریلیز) سال 2025ء کے UPSC کے امتحانات کے نتائج آج جمعہ کو جاری کردئے گئے ہیں۔ جس میں 958امیدوار IAS/IFS/IPSاور سنٹرل سرویسیس کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ انوج اگنی ہوتری نے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ جب کہ راجیشوری سوئے ایم دوسرااور آکانش دل نے تیسرامقام حاصل کیاہے۔ اردو اور دکنی کے شاعر جناب میرؔبیدری نے اس موقع پر تمام کامیاب 958امیدواروں کودل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے مہان ملک بھارت کا سب سے بڑا امتحان کامیاب کرنے پر میں سبھی 958امیدواروں کومبارک باد پیش کرتاہوں۔ اور توقع کرتاہوں کہ آپ کو ملک عزیز بھارت کی جو بھی ذمہ داری تفویض کی جائے گی وہ پوری ایمانداری اور خندہ پیشانی سے انجام دیں گے۔ آپ تمام کی ذمہ داریوں کی بروقت اور منصفانہ ادائیگی سے عوام سہولت محسوس کرے گی۔ آج بھارت کو عمدہ انتظامیہ،غیرجانبدار پولیس، اورسرعت سے بھرپور خارجہ خدمات کی ضرورت ہے۔ میرؔبیدری نے 53مسلم امیدواروں کی کامیابی پر بھی اپنی مسرت کااظہار کیاہے۔ اوران سے بھی اس توقع کا خصوصی طورپر اظہار کیاہے کہ ملک عزیز کی انتظامیہ، پولیس، خارجہ خدمات، ریلوے، ریونیو، اور جنگلات وغیرہ میں آپ کی خدمات دیگر امیدواروں سے نمایاں ہونا چاہیے۔ کیوں کہ تمام کامیاب مسلم امیدوار اسلام کے نمائندے سمجھے جائیں گے۔ ذرا سی بے احتیاطی اسلام کے لئے نقصان دہ ہوگی۔میرؔبیدری نے اس موقع پرتازہ شعر بھی پیش کیا اور کہاکہ ؎
آج بھارت کے اُبھرتے نوجوانوں سے کہوں گا
کامیابی، کامیابی، کامیابی، ہو مبارک
Comments
Post a Comment