جامع مسجد بیدر میں جمعۃ الوداع کی نماز دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی۔
بیدر، 12 مارچ (نامہ نگارمحمد عبدالصمد ) انتظامی کمیٹی جامع مسجد بیدر کے پریس نوٹ کے مطابق مسلمانوں کو اطلاع دی گئی ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جمعۃ الوداع کی نماز جامع مسجد بیدر میں ادا کی جائے گی۔نماز جمعتہ الوداع اج 13مارچ بروز جمعہ دوپہرٹیھک00: 2 ادا کی جائیگی۔ حافظ و قاری حضرت مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی کامل جامعہ نظامیہ و خطیب جامع مسجد بیدر خصوصی خطاب اور امامت فرمائیں گے۔موسم گرما کے پیش نظر مصلیان کی سہولت کے لیے شاندار اور معقول انتظامات کئے گئے ہیں۔عامتہ المسلمین سے خواہش کی گئی ہے کہ کثیر تعداد میں نماز جمعتہ الوداع میں شریک ہوکر اجتماعیت اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔اوراتحادملی کا ثبوت دیں
یہ اطلاع انتظامی کمیٹی جامع مسجد بیدر کے سیکریٹری نے دی ہے
Comments
Post a Comment