عمرہ زائرین 18 اپریل تک مملکت سے روانگی کو یقینی بنائیں - سعودی وزارت حج کا انتباہ۔


عمرہ زائرین 18 اپریل تک مملکت سے روانگی کو یقینی بنائیں - سعودی وزارت حج کا انتباہ۔ 

کے این واصف : 
 عمرہ ویزا پر آکر اپنے ویزا کی مدت سے زیادہ وقت تک ٹہرجانا یہ زائرین کی پرانی عادت ہے۔ اس سے اجتناب کا سعودی وزارت داخلیہ اور وزارت حج و عمرہ بار بار انتباہ دیتاہے۔ سعودی وزارت حج وعمرہ نے پھر ایک بارمملکت میں عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ویزے کی میعاد ختم ہونے سے قبل اپنے وطن روانہ ہو جائیں۔
عربی روزنامہ "عکاظ" کے مطابق وزارت حج نے کہا ہے کہ مملکت میں موجود تمام عمرہ ویزا ہولڈر یکم ذی القعدہ 1447 ہجری بمطابق 18 اپریل 2026 تک مملکت سے چلے جائیں تاکہ ہو خلاف ورزی سے بچ سکیں۔
عمرہ ویزے کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر قید و جرمانے کی سزا مقرر ہے۔ ضروری ہے کہ دی گئی ڈیڈ لائن سے قبل سفری انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ