رمضان کے آخری عشرے میں ہائی سپیڈ حرمین ٹرین کے یومیہ 140 ٹرپس۔ زائرین کو سہولت - ریاض ۔ کے این واصف۔
رمضان کے آخری عشرے میں ہائی سپیڈ حرمین ٹرین کے یومیہ 140 ٹرپس۔ زائرین کو سہولت -
ریاض ۔ کے این واصف۔
ماہ رمضان میں بڑی ہوئی زائرین کی تعداد کی سہولت کو ملحوظ رکھتے ہوئے سعودی ریلوے نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عام مسافروں اور عمرہ زائرین کی سہولت کے پیش نظر تیزرفتار (ہائی سپیڈ) حرمین ٹرین کے یومیہ ٹرپس کو بڑھا کر 140 کر نے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق رمضان المبارک میں اندرون اور بیرون بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین بڑی تعداد میں مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے درمیان سفر کرتے ہیں۔ جن کی تعداد موسم حج سے کئی گنا زیادہ ہوتی ہے۔
انتظامیہ نے رمضان آپریشنل پلان کے تحت ریلوے سروس کے 3662 ٹرپس مخصوص کیے ہیں جن کے ذریعے 1.7 ملین نشستوں کی سہولت فراہم کی گئی۔
واضح رہے ہائی سپیڈ حرمین ریلوے مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کے لیے مخصوص ہے جس کی انتہائی رفتار 300 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
حرمین ریلوے سے مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کے درمیان سفر کا دورانیہ دو گھنٹے کم ہوجاتا ہے۔ جبکہ بس سے یہ فاصلہ 5 گھنٹے میں طئے ہوتا ہے۔
سعودی ریلوے کا امتیاز وقت کی پابندی ہے تاکہ زائرین اپنے شیڈول کے مطابق حرمین شریفین میں زیادہ سے زیادہ وقت گزار سکیں۔
Comments
Post a Comment