گیارہ 11 افراد پر مشتمل عیدگاہ کمیٹی بگدل کی تشکیل۔
بیدر 13مارچ (نامہ نگار) بگدل شریف میں عیدگاہ کی ترقی اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کے مقصد سے عیدگاہ کمیٹی بگدل کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے۔ اس موقع پر ذمہ داران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عامتہ المسلیمن کے تعاون اور رہنمائی سے ان شاء اللہ عیدگاہ کی ترقی و تعمیر کے کام انجام دیے جائیں گے اور عیدین کے اجتماعات کو بہتر انداز میں منعقد کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
نئی تشکیل شدہ کمیٹی میں جناب شیخ محبوب (بابا) کو بحیثیت صدر، سہیل احمد موزن کو نائب صدر، ضیاء قریشی کو سکریٹری، زبیر غازی کو جوائنٹ سکریٹری اور محمد مبین مقطعدارکو خازن منتخب کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کمیٹی کے اراکین میں جناب مبین جمعدار، یدول احمد(یادول احمد)، عقیل غازی، محمد رئیس، محمد کلیم اور محمد نسیم الدین شامل ہیں۔
عیدگاہ کمیٹی کے ذمہ داران نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عیدگاہ کی ترقی اور اس کی بہتر دیکھ بھال کے لیے کمیٹی کا تعاون کریں تاکہ یہ مقدس مقام مزید بہتر انداز میں مسلمانوں کی دینی ضروریات کو پورا کرسکے۔
Comments
Post a Comment