مرکزی نماز عیدالفطر عیدگاہ سنی بیدر میں صبح ٹھیک 10 بجے ہوگی۔
بیدر: 18 مارچ (نامہ نگار): جناب سید سرفراز ہاشمی ایڈوکیٹ، سیکریٹری انتظامی کمیٹی عیدگاہ سنی بیدر نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا ہے کہ مرکزی نمازِ عیدالفطر حسبِ روایتِ قدیم یکم شوال المکرم 1447ھ کو عیدگاہ سنی بیدر میں ٹھیک صبح 10 بجے بلا کسی انتظار و توقف کے ادا کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ نمازِ عید کی امامت حافظ و قاری مولانا مفتی محمد عبدالجلیل قاسمی فرمائیں گے اور خطبہ بھی دیں گے۔ عامۃ المسلمین سے گزارش کی گئی ہے کہ عیدگاہ سنی بیدر تشریف لاکر نمازِ عید ادا کریں اور اپنے عظیم ملی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اگر خدانخواستہ بارش ہو تو نمازِ عید جامع مسجد بیدر یا اپنے اپنے محلوں کی مساجد میں ادا کی جائے گی۔
Comments
Post a Comment