اقراء تھیم کالج میں"یوم آئین " کی تقریب۔
جلگاؤں: (نامہ نگار) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر انتظام ایچ جے تھیم آرٹس اینڈ سائنس کالج مہرون جلگاؤں میں نیشنل سروس اسکیم، اسٹوڈنٹ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، شعبہ سیاسیات کے اشتراک سے "یوم آئین" منایا گیا۔ اس پروگرام میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر چاند خان، وائس پرنسپل ڈاکٹر شیخ وقار، آفس سپرنٹنڈنٹ اشفاق پٹھان ڈاکٹر یوسف پٹیل ، موجود تھے۔ نیشنل سروس اسکیم کے پروگرام آفیسر ڈاکٹر ڈاکٹرتنویرِخان اور پروگرام آفیسر ، پروفیسر ساجد ملک بحُسن و خوبی ادا کی۔ ڈاکٹر فردوس شیخ، ڈاکٹر عائشہ باسط وغیرہ موجود تھے۔ یوم دستور کے موقع پر کالج کے طلباء، طالبات، نیشنل سروس اسکیم کے رضاکاروں، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے آئین کا حلف لیا۔ اس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر وقار شیخ نے "آئین" کے موقع پر اپنے خیالات پیش کئے۔ پروگرام کے آخر میں نیشنل سروس سکیم کے اسسٹنٹ پروگرام آفیسر ڈاکٹر شیخ حفیظ نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔