کیا شخص تھا جو محفل ویران کر گیا.ازقلم۔۔۔ عبدالمنان شیخ۔


کیا شخص تھا جو محفل ویران کر گیا.
ازقلم۔۔۔ عبدالمنان شیخ۔ 

شولاپور ہی بلکہ ریاست مہاراشٹر کے علاوہ دیگر ریاستوں کی معروف ادبی شخصیت ،شولاپور سوشل ہائی اسکول و جونئیر کالج کے سابق پرنسپل ،برگ حنا کے خالق استاد محترم اعجاز نبی کاریگر کا انتقال ہوگیا ۔۔۔۔۔!
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔۔۔۔!!!
کیا شخص تھا جو محفل ویران کر گیا۔ موت تو بر حق ہے اور ہر ایک کو ایک دن یہاں سے ہمیشہ ہمیش کے لیے جانا ہے لیکن ایسی موت جس پر زمانہ رشک کرے بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے ۔

موت تو اس کی ہے کرے جس کا زمانہ افسوس
یوں تو دنیا میں سبھی آئے مرنے کے لیے

استاد محترم کے انتقال کی خبر نے لاکھوں شاگردوں کو غمگین کر دیا ۔ہر ایک کی زبان یہی نکل رہا ہے کہ ہمارے شفیق مربی استاد محبت سے تربیت کرنے والا نہیں رہا۔
استاد محترم اپنے ایک نرالے انتہائی حسین و دلکش انداز میں درس دیتے تھے ۔اردو زبان و ادب سے بے حد لگاؤ تھا انگریزی زبان کے بھی ماہر استاد تھے۔ آپ کی اردو تحریر نہایت دلکش اور خوبصورت تھی ۔معروف شاعر و ادیب تھے اردو ادب کی گتھیاں سلجھانے میں ماہر تھے ۔
دعا گو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے ان کے درجات کو بلند فرمائے ان کے سیات کو حسنات میں مبدل فرمائے ان کی قبر کو جنت کا باغ بنائے۔ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

آ سماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
سبزہ ء نو رستہ اس گھر کی نگہبانی کرے

آ مین یا رب العالمین ۔۔۔۔۔۔!!!

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔