اردو کارواں کے زیر اہتمام سالانہ عشرہ اردو : نظام الاوقات
پریس ریلیز
ممبئی ٢٣ نومبر: اردو کارواں 2017 ء اپنی تشکیل سے لے کر اب تک تعلیمی اداروں میں با لخصوص مسلسل فروغ اردو کے تعلق کوشاں ہے۔یوں تو سال بھر اردو کارواں کے پروگرام ہوتے رہتے ہیں مگر عشرہء اردو (دس روزہ ادبی تعلیمی و ثقافتی پروگرام کاسلسلہ) اس کا خاصہ ہے۔
اردو کارواں (ممبئی و اورنگ آباد) کے آٹھویں عشرۂ اردو کے پروگرام کی تفصیلات حسبِ ذیل ہیں۔
پہلا دن - 26 نومبر (منگل)
پروگرام : افتتاحی تقریب مذاکرہ و تمثیلی مقابلہ برائے ڈی-ایل-ایڈ و جونیئر کالج (ممبئی و تھانہ اضلاع)
مقام : احمد زکریا ہال، انجمن اسلام، سی ایس ٹی، ممبئی
وقت : صبح 11 بجے
مذاکرہ بعنوان : " اردو زبان ضرورت، اہمیت اور افادیت "
صدارت : پدم شری ڈاکٹر ظہیر قاضی (صدر انجمن اسلام)
مہمان خصوصی : شاہد لطیف (مدیر روزنامہ انقلاب)
دوسرا دن - 28 نومبر (جمعرات )
پروگرام : بیت بازی براۓ جونیئر و ڈی-ایل-ایڈ کالج (ممبئی و تھانہ اضلاع)
مقام : انجمنِ اسلام اکبر پیر بھائی کالج، مولانا شوکت علی روڈ، دو ٹانکی، ممبئی
وقت : صبح 11 بجے
تیسرا دن - 30 نومبر (سنیچر)
پروگرام : ادبی Reel مقابلہ
(یہ مقابلہ آن لائن ہوگا)
وقت : شام 5 بجے
چوتھا دن - 1 دسمبر (اتوار)
پروگرام : غزل گوئی مقابلہ برائے شعراء کرام (بزم یاران ادب کے اشتراک سے)
مقام : اسلامک ایجوکیشن سینٹر (ایس آئی او آفس)، پہلا منزلہ، کرلا نرسنگ ہوم، پائپ روڈ، نزد مرکز مسجد، کرلا (ویسٹ)، ممبئی
وقت : شام 4 تا شب 8 بجے
پانچواں دن - 2 دسمبر (پیر)
پروگرام : افسانچہ(منی کہانی) گوئی مقابلہ براۓ جونیئر و ڈی-ایل-ایڈ کالج (ممبئی و تھانہ اضلاع)
مقام : بی-ایم-سی آر-سی امام باڑہ ڈی-ایل-ایڈ کالج، نزد صابو صدیق ہاسپٹل، بالمقابل مغل مسجد(مسجد ایرانیان)، امام باڑہ، ممبئی
قریبی لوکل ریلوے اسٹیشن : سینڈھرسٹ روڈ
وقت : صبح 11 بجے
چھٹا دن : 4 دسمبر (بدھ)
پروگرام : تقریری مقابلہ برائے نہم و دہم جماعت (صرف بی-ایم-سی کے اسٹوڈنٹس کے لیے)
مقام : بی ایم سی ونوبا بھاوے نگر میونسپل اسکول، ایل آئی جی کالونی روڈ، کرلا (ویسٹ)
وقت : صبح 10 بجے
ساتواں دن - 5 دسمبر (جمعرات)
پروگرام : مونو ایکٹنگ
براۓ ڈی-ایل -ایڈ و جونیئر کالج (ممبئی و تھانہ اضلاع)
مقام : بی-ایم-سی آر-سی ڈی-ایڈ کالج، ماہم(مغرب)، نزد درگاہ، ممبئی
وقت : صبح 11 بجے
آٹھواں دن - 7 دسمبر (سنیچر)
پروگرام : مشاعرہ
مقام : اسلام جمخانہ، مرین لائنز (ویسٹ)، ممبئی
وقت : شام 6:30 بجے
نواں دن - 8 دسمبر (اتوار)
پروگرام : آل مہاراشٹر مقالہ خوانی مقابلہ (مقالہ آن لائن گوگل میٹ پر ہوگا)
وقت : دوپہر 3 بجے
دسواں دن - 9 دسمبر (پیر)
پروگرام : اختتامی تقریب اور تقسیم انعامات
مقام : خلافت ہاؤس، موتی شاہ لین، بائیکلہ (ایسٹ)، ممبئی
وقت : صبح 11 بجے
اردو کارواں کے ذمہ داران نے محبان اردو حضرات سے تمام پروگرام میں شرکت کرنے کی گزارش کی ہے۔شکریہ
الداعی : فرید احمد خان
(صدر اردو کارواں ممبئی و اورنگ آباد)
Comments
Post a Comment