شمیم آزاد اردو گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج دریا پور میں شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد۔

شمیم آزاد اردو گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج دریا پور میں شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد۔
دریا پور (انوار فاطمہ) شمیم ازاد اردو گرلز ہائی اسکول دریا پور میں7فروری2026 کو دو الوداعی تقریب منائی گئی پہلی تو یہ کہ اس اسکول کے سینیئر کلرک انوار احمر صاحب (عرف )گڈو بھیا کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر اور دوسری ,جماعت 10 ویں اور 12ویں کے لیے الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب کے صدر جلسہ محترم ڈاکٹر محمد ناصر صاحب (صدر ادارہ ہذا) اور مہمان خصوصی محترم نواب سعید صاحب،محترم انیق صاحب محترم شاہد رشید صاحب،محترم ارشد بھائی صاحب محترم زبیر سر صدر مدرس انجن گاؤں سرجی اور محترم نائل مصیر سر پرنسپل شمیم ازاد اردو گرز ہائی سکول اینڈ جونیئر کالج دریا پور اسی طرح مہمان خصوصی محترمہ عذرا پروین صاحبہ (سابق صدر معلمہ) محترمہ شازیہ طلعت صاحبہ، محترمہ شبنم رہبر صاحبہ ،وغیرہ شامل تھے 
تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور بعد میں مہمانان کی گل پوشی کا سلسلہ شروع ہوا اس کے بعد 

طالبات نےبڑے ہی پرجوش انداز میں اپنے ڈرامے الوداعی تقاریر اپنے خیالات کے اظہار بڑی ہی اچھے اندازمیں کیے اور تمام مہمانان کی گل پوشی کا سلسلہ کافی دیر تک چلتا رہا اور گڈو بھیا کا ستکار بھی سبھی نے دل سے کیا ،تحفے تحائف دے کر، اسی طرح طالبات کو اچھی کارکردگی پر سرٹیفکیٹ اور میڈلز بھی دیے گئے اور تمام مہمانان خصوصی اور صدر جلسہ نے اپنے خیالات کا اظہار بڑے ہی جامع انداز میں کیا۔اورآخر میں تمام طالبات کی اور اسٹاف کی دعوت کا نظم بھی کیا گیا ۔اس طرح بہترین انداز میں یہ دو الوداعی تقریبات کا اختتام ہوا جس میں اس اسکول اور جونیئر کالج کے اساتذہ کرام شکیل سر رہبر سر امنہ میڈم نسرین باجی شبانہ باجی یاسمین باجی ندیم سر عدنان سر کاشف سر انوار فاطمہ اور اس ٹیم کے لیڈر اور پرنسپل نائل مصیر سر اور تمام نان ٹیچنگ اسٹاف نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں کافی محنتیں کی۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔