اقراءبورنار میں سالانہ جلسۂ تقسیمِ انعامات و پُروقار الوداعی تقریب۔“اعلیٰ تعلیم کامیابی کی ضمانت ہے” ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب۔
بورنار (نامہ نگار): اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام چلنے والے تعلیمی ادارے عبدالمجید سالار اقراء اردو ہائی اسکول، بورنار میں سالانہ جلسۂ تقسیمِ انعامات اور دہم جماعت کی الوداعی تقریب نہایت وقار، نظم و ضبط اور جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی۔
تقریب کا آغاز ہفتم جماعت کے طالب علم جزلان فاروق شیخ کی پُرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس پروقار جلسے کی صدارت ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے فرمائی، تر ا نے اقراء بشریٰ اینڈ گروپ نے پیش کیا جب کہ تحریکِ صدارت فیروز خان فتح خان اور تائیدِ صدارت مظہر خان بسم اللہ خان نے پیش کی۔
پروگرام کی غرض و غایت اور افتتاحی کلمات انچارج ہیڈ ماسٹر عارف محمد خان نے پیش کیے، جن میں انہوں نے تعلیمی نظم و ضبط اور طلبہ کی ہمہ جہت ترقی پر روشنی ڈالی۔ نظامت کے فرائض شیخ روشن جعفر نے خوش اسلوبی سے انجام دیے۔
چہارم تا ہفتم جماعت کے نمایاں طلبہ کے انعامات کا اعلان شیخ امیر حمید نے کیا، جب کہ ہشتم اور نہم جماعت کے انعامات کا اعلان فیروز خان فتح خان نے انجام دیا۔ ایس ایس سی بورڈ امتحان مارچ 2025 میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے انعامات کا اعلان جواد انجم اظہرالدین شیخ نے کیا۔ اس موقع پر سابق طلبہ کو اسٹارز آف اقراء ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، جب کہ دانیہ عبدالرحیم دیشمکھ کو بیسٹ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر منتخب کیا گیا۔
تقریب میں اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے معزز اراکین امین با دلی والا صاحب، مجید زکریا صاحبِ ، ایس ایم ظفر صاحب، عبدالرؤف صاحب ، عبدالرشید شیخ صاحب ، غلام نبی باغبان صاحب عزیز سالار صاحب، عرفان سالار صاحب، طارق انور صاحب ، رمیز باد لی والا صاحب علاوہ ابراہیم خان صاحب فاروق پٹیل صاحب و دیگر مہمانانِ خصوصی نے شرکت کی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر بورنار کے طلبہ کو اسپورٹس، دینیات، ڈرائنگ اور دیگر سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی پر انعامات سے نوازا گیا، جس کا اعلان عابد فقیر محمد پنجاری نے کیا۔
الوداعی نشست میں نہم اور دہم جماعت کے طلبہ و طالبات نے اپنے تاثرات اور جذبات کا اظہار کیا۔ دہم جماعت کے طلبہ کی رخصتی کے وقت جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے اور کئی طلبہ کی آنکھیں نم ہو گئیں۔
اپنے صدارتی خطبے میں ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے طلبہ کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم ہی کامیابی کی ضمانت ہے اور طلبہ کو چاہیے کہ وہ محنت، نظم و ضبط اور اخلاقی اقدار کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔
اس یادگار تقریب کو کامیاب بنانے میں تمام اساتذہ کے ساتھ ساتھ عاقب سر (کلرک)، مشتاق بھائی، یوسف بھائی نے بھرپور تعاون کیا۔ آخر میں محمد صادق مصطفی باغبان کے رسمِ شکریہ کے ساتھ اس پروقار تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔
Comments
Post a Comment