کنڑ جنپدا پریشد کی دسویں سالگرہ پر " کاجپّا دشمان اتسوا " کا انعقاد۔مقصود افضل جاگیر دار اور دیگر کو ایوارڈس۔


کلبرگی 4 / فروری: کنڑ جنپدا پریشد (کے جے پی) کے ضلعی صدر ایم۔ بی۔ ننگپا اور جنرل سیکرٹری ایچ۔ بی۔ پٹیل نے اپنے مشترکہ صحافتی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے اعلان کیا ہے کہ کنڑ جنپدا پریشد کے قیام کی دسویں سالگرہ کے موقع پر ، لوک ساہتیہ کے فنکاروں کو انعامات ، فنون لطیفہ کی نمائش اور کے جے پی نارتھ زون کے عہدیداروں کی تقریب بتاریخ 5 / فروری 10:30 بجے دن کنڑ سوورنا بھون میں منعقد ہے ۔ 
    اس تقریب میں ڈاکٹر دکشائنی ایس۔ اپا، شرن بسویشور ودیا وردھک سنگھ کی صدرنشین ، ڈاکٹر اپاراؤ دیوی مُتیا مہاراج ، سری مہالکشمی پیٹھا، سرینیواس سرڈگی اور ایم ایل اے الم پربھو پاٹل بحیثیت مہمانانِ خصوصی شرکت فرمائیں گے ۔ 
لوک ادب کے مصنفین مسٹر اے کے رامیشور، ڈاکٹر سوامی راو کلکرنی ، ڈاکٹر سری شیل نگرالا ، ڈاکٹر سی سی ننگنا، پروفیسر شوبھا دیوی چکی، ڈاکٹر شرن اپا مالجے، ایس پی سلادا ، لوک ادب کے سرپرست ممتاز قانون داں مقصود افضل جاگیر دار اور پی منو ساگر کو دسویں سالانہ فیسٹیول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔  
مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے چندرکانت گڈگی (تعلیم)، بسواراج کونیک (کتاب کی اشاعت)، ڈاکٹر چنویر پٹیل (صحت)، ڈاکٹر ڈی جی ساگر (سماجی)، سبھاش چندر نائکواڑ (تعلیم) اور وجئے شرتھ سنگن (انجینئرنگ) کو دسویں جوبلی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
   اس موقع پر کے جے پی نارتھ زون کے صدر پربھا کے پٹنکر اور سیکرٹری ملیکارجن تلوار بھی موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔