رانی پیٹ اسمبلی حلقہ کے اہم اراکین کے ساتھ ایک سرکاری مشاورتی اجلاس منعقد


تملناڈو (محمد رضوان اللہ) رانی پیٹ اسمبلی حلقہ کے اہم اراکین کے ساتھ ایک سرکاری مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں معزز وزیر برائے دستکاری و ٹیکسٹائل جناب آر۔ گاندھی صاحب نے شرکت کی اور مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے آراء و تجاویز سماعت فرمائیں۔
میلوِشَارم دی نیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر جناب کربور ایوب صاحب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور میلوِشَارم شہر کی ضروریات اور عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں پیش کیا۔
اس موقع پر چنئی شمالی کے رکن پارلیمنٹ جناب ڈاکٹر کلانِدھی ویراسامى ایم۔پی۔ نے بھی سرکاری اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا جس میں علاقائی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔