آئی ۔ وائی ۔ ایف جلگاؤں کا فلاحی اقدام، رمضان راشن کِٹس تقسیم۔
جلگاؤں، 20 فروری: اسلامک یوتھ فیڈریشن (IYF) جلگاؤں کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد کے پیشِ نظر ضرورت مند خاندانوں میں راشن کِٹس تقسیم کی گئیں۔ اس مہم کا مقصد مستحق افراد کو بنیادی ضروریات فراہم کر کے ان کے لیے رمضان المبارک کو آسان بنانا تھا۔
اس موقع پر IYF جلگاؤں نے شہر کے تصدیق شدہ 35مستحق خاندانوں میں راشن کِٹس تقسیم کیں، جن میں آٹا، دالیں، تیل، چینی، چاول، بیسن، چائے سمیت دیگر اشیائے ضروریہ شامل تھیں۔
آئی۔ وائی۔ ایف کے ممبر نے بتایا کہ رمضان المبارک ہمیں صبر، ایثار اور ہمدردی کا درس دیتا ہے اور اسی جذبے کے تحت ہر سال یہ فلاحی مہم چلائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی ضرورت مندوں کی مدد کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
Comments
Post a Comment