ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کی طالبہ عنایہ باشاہ شیخ نےپہلا روزہ مکمل کیا۔

سولاپور (اشفاق ساتکھیڑ) ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کی ۶ سالہ طالبہ عنایہ باشاہ شیخ نے اپنا پہلا روزہ مکمل کرلیا ہے۔چلچلاتی دھوپ میں پیاس سے گلا خشک ہو رہا ہے لیکن اللہ سے محبت کا تقاضہ دیکھیئے اتنی معصوم بچی اپنی محبت کا ثبوت روزہ سے پیش کیا۔ایسے والدین جو اپنے بچوں کو اللہ اور رسول کی اطاعت کرانے کی کوشش کرتے ہیں وہ والدین کے لئے باعث فخر ہیں۔اس بچی کو والدین، رشتہ دار اور اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نے مبارک باد پیش کی۔
         ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور ہر سال بچوں میں رمضان المبارک میں روزہ، عبادات کو لے کر ذہن سازی کرتا ہے اور انعامات سا نوازتا ہے تاکہ ہمارے قوم کے بچے دین کی طرف راغب ہوں۔ اس بچی کوادارے کے صدر جناب محبوب تامبولی سر نے خصوصی مبارکباد پیش کی۔

صدائے مہاراشٹر کی جانب سے اس معصوم روزہ دار، اسکول کے صدر مدرس ، اساتذہ، ان کے والدین نیز رشتہ داروں کو صمیم قلب سے بے حد مبارکباد۔ 

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔