جشن اردو ممبئی کے انٹر ڈگری کالج بیت بازی میں جی ایم مومن ویمنز کالج اسٹڈی سینٹر کی نمایاں کامیابی۔
بھیونڈی : (عبدالعزیز انصاری) گزشتہ ایک فروری 2026 کو اردو چینل،روٹس آف کائنڈنس فاؤنڈیشن اور شعبہ اردو ممبئی یونیور سٹی کے زیرِ اہتمام انٹر ڈگری کالج بیت بازی یونیورسٹی کیمپس کے فیروز شاہ مہتا بھون آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی۔وائی سی ایم او یو کے زیر انتظام جاری جی ایم مومن ویمنز کالج اسٹڈی سینٹر کی جانب انصاری ندا شکیل احمد،انصاری ام ماریہ آمین اور خان معاویہ ظفر پر مشتمل ٹیم مقابلے میں شرکت کی ۔مقامِ مسرت ہے کہ بیت بازی کے فائنل مقابلے میں جی ایم مومن کالج اسٹڈی سینٹر کی ٹیم نے بہترین بیت بازی کا مظاہرہ کیا اور مقابلے کا دوم انعام حاصل کیا۔ ججوں کے فیصلے کے مطابق بہترین اشعار،تلفظ وپیش کش کے نتیجے میں ٹیم کے رکن خان معاویہ ظفر کو بہترین بیت خواں کے خصوصی انعام سے بھی نواز گیا۔واضح ہو کہ ٹیم میں شامل طلبہ کی تربیت اور رہنمائی اردو کے اساتذہ رفیع انصاری اور صوفیہ مومن نے کی تھی۔اس خوشی کے موقع پر انعام یافتگان طلبہ اور تربیت کنندگان کو کے ایم ای سوسائٹی مجلس منتظمہ کے عہدیداران و اراکین,پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری،چیئرمین صاحبان، اسٹڈی سینٹر کی انچارج صفا آغا، کوآرڈنیٹر عبدالعزیز انصاری اور اسٹڈی سینٹر کے جملہ اسٹاف کی جانب سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
Comments
Post a Comment