افضل پور اورچنمگیرہ اُردو کلسٹر کا ایف ایل۔این۔ پروگرام منعقد،طلبہ کاشاندار مظاہرہ۔


افضل پور۔ 10/فروری (راست) 10/فروری 2026؁ء کو مجاہد اردو اور سماجی جہدکار، مربی ء اطفال جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے گلبرگہ انتظامیہ کے ایوارڈیافتہ اپنے فرزندِ اصغر جناب خواجہ سراج الدین انعامدارکے ہمراہ اپناتعلیمی سفر بذریعہ کار افضل پور کے لئے کیا۔ جہاں افضل پور اور چنمگیرہ اردو کلسٹر کا FLN پروگرام شاندار پیمانے پرمنعقد ہوا۔اس کلسٹر کے سرکاری اسکول کے طلبہ وطالبات اپنی صلاحیتوں کاجہاں شاندار مظاہرہ کررہے تھے۔
وہاں پہنچ کر بی ای او V.Y.Gudme اور مڈڈے میل افسر لنگپا Sinota، منیرپٹیل صاحب صدر بی بی عائشہ اسکول، عبدالستار صاحب CRPعمر نالبند CRP، اور میرمعلم گلاب صاحب اور دیگر اساتذہ کی موجودگی میں طلبہ وطالبات کو کنڑا۔ انگریزی، اردو۔ انگریزی۔ اردو گرائمرس وغیرہ کی کتب بطور تحفہ پیش کیا۔جناب خواجہ فریدالدین انعامدارواقعی محب ِ اردو ہیں اور محب ِ اطفال ہیں۔ اُن کے تعلیمی دورے خصوصاً علاقہ کلیان کرناٹک کے سرکاری اسکولوں کے طلبہ کے لئے حددرجہ فائدہ مند ہیں۔ کئی ایک طلبہ نے ان کی کتابوں کی بدولت اپنے علم اور اپنے تعلیمی سفر میں کافی مدد حاصل کی ہے۔مؤظف محکمہ پولیس جناب خواجہ فریدالدین وہ کام کررہے ہیں جو کوئی ادارہ بھی نہیں کررہاہے۔ اس قسم کے یونیک کام طلبہ وطالبات کے مفاد میں ہیں۔ جس کی ہرجانب سے ستائش بھی ہوتی رہتی ہے۔شعراء ان کی خدمات کو خراج عقیدت بھی پیش کرتے ہیں۔ اللہ کرے وہ اسی طرح کام کرتے رہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔