مریم ممتاز اردو پرائمری اسکول کے کے جی جماعت کے ساتھ پانچ سالہ طالبِ علم محمد ازلان ارباز شیخ نے ماہِ رمضان کا اپنا پہلا روزہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔

 
سولاپور: (الماس) مریم ممتاز اردو پرائمری اسکول کے کے جی جماعت کے طالبِ علم محمد ازلان ارباز شیخ نے ماہِ رمضان کا اپنا پہلا روزہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ ازلان کی عمر محض ساڑھے پانچ سال ہے، اس کم سنی میں روزہ مکمل کرنا قابلِ تحسین عمل ہے۔
ادارے کے صدرِ محترم فیض انعامدار نے سب سے پہلے بچے کو دلی مبارکباد پیش کی اور اس کے جذبۂ ایمانی کو سراہا۔ بعد ازاں انتظامیہ اور اساتذۂ کرام نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
بچے کے اہلِ خانہ نے بھی ازلان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور اس کی ثابت قدمی پر خوشی کا اظہار کیا۔ خاندان کی جانب سے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اسے صحت و سلامتی عطا فرمائے اور دین و دنیا میں کامیابیاں نصیب کرے۔

صدائے مہاراشٹر کی جانب سے اس معصوم روزہ دار، اسکول کے صدر مدرس ، اساتذہ، ان کے والدین نیز رشتہ داروں کو صمیم قلب سے بے حد مبارکباد۔ 

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔