قرآن مجید کی تعلیم سے منسلک احباب اللہ کے.مقرب بندے ہیں مکتب جامع العلوم آمبور میں حضرت سید سیف اللہ صاحب قاسمی کا خطاب۔
قرآن مجید کی تعلیم سے منسلک احباب اللہ کے.مقرب بندے ہیں مکتب جامع العلوم آمبور میں حضرت سید سیف اللہ صاحب قاسمی کا خطاب۔
ازقلم : ڈاکٹر فضل اللہ انتر جامی۔
مکتب جامع العلوم جامع مسجد آمبورکا سالانہ انعامی جلسہ زیر صدارت حضرت مولانا مفتی محمد صلاح الدین صاحب قاسمی خطیب و امام جامع مسجد و بانی و مہتمم جامعہ اسلامیہ دارالعلوم آمبورمنعقد ہوا حضرت استاذالاساتذہ سید سیف اللہ صاحب قاسمی صدر المدرسین جامعہ اسلامیہ دارالعلوم آمبورنے بحیثیت مہمان خصوصی شریک رہ کر سورہ فاطر کی ایت نمبر 32 (اے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم ہم نے اپ کی طرف قران مجید کی وحی فرمائی پھر ہم نے اپنے چنے ہوئے بندوں کو اس کتاب کا وارث بنایا)کی روشنی میں خطاب فرمایا اور کہا کہ مکتب کے معصوم بچے انہی تعلیم دینے والے اساتذہ کرام مدرسہ کےسرپرست اوربچوں کے والدین و گارجین بے شک اللہ کے محبوب اور منتخب بندے ہیں جنہیں اللہ تعالی نے قران کے وارثین قرار دیا ہے دنیاوی حاکموں اور افسروں کے قریب رہنے والے اپنی اس قربت پر بہت شادماں رہتے ہیں تو قران کی نسبت سے اللہ کی قربت حاصل کرنے والے افراد کے کیا کہنے دراصل یہ بہت بڑی اعزاز کی بات ہےآپ نے فرمایا قران پڑھنے والے اور اپنے والدین کے حق میں دعا کرنے والے بچے صدقہ جاریہ کا ذریعہ ہوتے ہیں ہمارے لیے ڈاکٹرز اور انجینیئرز اہمیت رکھتے ہیں مگر اس بات کا خیال رکھا جائے کہ وہ دین دار بھی ہوں اگر بچوں میں عقائد صحیحہ بچپن ہی سے رچ بس جائیں تو ائندہ زندگی میں ان کے دین کی حفاظت کی ضمانت ہوگی لہذا والدین اپنے بچوں کی دین کی حفاظت کی فکر کریں اور اسلامی خطوط پر ان کی تربیت کریں انبیاء کرام نے اولاد صالحہ کی تمنا کی تھی پھر ان کی دین کی حفاظت کی فکر بھی فرمائی تھی لہذا ان کے نقش قدم پر ہم بھی اللہ کی عطا کردہ اولاد کی نعمت کی قدر کریں اور ان کی صحیح تربیت کی فکر کریں اور اس پر خطر دور کے نت نئے فتنوں سے ہماری نسلوں کی حفاظت کریں .
اس انعامی جلسہ میں حضرت محمد سعود صاحب دامت برکاتہم العالیہ بنگلور بھی تشریف فرما رہے اور اپ نے اپنے خطاب میں قران و دینیات کی تعلیم پر زور دیا اور احکام شریعہ سے واقفیت نیز عقائد صحیحہ کی تعلیم کی ضرورت پر روشنی ڈالی ان علوم کے بغیر نہ ہماری نماز صحیح ہو سکتی ہے اور نہ ہی ہمارا ایمان مکمل ہو سکتا ہےآپ نے مکتب جامع العلوم کہ بچوں کی تعلیم حاصل کرنے کے جذبہ کی تعریف فرمائی اور اساتذہ کی محنت کی داد دی معصوم بچوں نے حمد ونعت احادیث ودعایں واحکام وعقاید پیش فرماکر اپنی علمی صلاحیتوں کا مظاھرہ کیا جنھیں انعامات سے نوازا گیا مکتب کے استاد حافظ محمد سمعان صاحب کی پیش کردہ رپورٹ کے مطابق مکتب 1996 سےحضرت مفتی صاحب کی قائم کردہ تنظیم المکاتب کے زیر نگرانی صبح شام دینی تعلیم کی فراہمی میں سر گرم عمل ہے اس مکتب میں اب 287 بچے 15 قابل اساتذہ کے زیر نگرانی کل 15 درسگاہوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں طلباء کوتنظیم کے ضوابط کے مطابق ناظرہ قرآن کے 3 دورے مکمل کرنے کے بعد ہی اسناد تفویض کیے جاتے ہیں
جلسہ کی نظامت مولانا محمد مبارک صاحب مظاہری نے کی جبکہ استقبالیہ تقریرحافظ احتشام صاحب نے فرمای اور ہدیہ تشکر حافظ محب الرحمن صاحب نے پیش کیا
Comments
Post a Comment