الحفاظ فاؤنڈیشن جلگاؤں کی جانب سے علماء و ائمہ کے لیے ہدیۂ راشن کٹ کا مبارک سلسلہ۔


جلگاؤں (سعید پٹیل) بہت ہی کم عرصے میں اپنے فلاحی خدمات کے ذریعے شہر میں اپنی منفرد خدمات اور سرگرمیوں کی وجہ سے ملی مقام حاصل کرنے والا الحفاظ فاؤنڈیشن جلگاؤں اپنے علماۓ کرام و ائمہ کی قدردانی و پاسداری میں پیش پیش ہے۔
 الحمدللہ رب العالمین
الحفاظ فاؤنڈیشن جلگاؤں کی جانب سے علماء کرام اور ائمہ مساجد کے لیے ہدیۂ راشن کٹ کا جو مبارک سلسلہ شروع کیا گیا تھا، اس سال ماشاءاللہ اس کا تیسرا سال مکمل ہوا۔ یہ صرف راشن کی تقسیم نہیں بلکہ دین کی خدمت کرنے والوں کی قدر شناسی کا عملی اظہار ہے*۔
علماء و ائمہ وہ حضرات ہیں جو سارا سال امت کی رہنمائی، اصلاح اور تربیت میں مشغول رہتے ہیں۔ وہ مساجد کو آباد رکھتے ہیں، قرآن و حدیث کی تعلیم دیتے ہیں، نکاح و جنازہ سے لے کر ہر دینی معاملے میں رہنمائی کرتے ہیں۔ لیکن اکثر اوقات وہ خود معاشی تنگی کا شکار ہوتے ہیں۔ ایسے میں ان کی عزتِ نفس کو مجروح کیے بغیر ان تک مدد پہنچانا ایک عظیم صدقۂ جاریہ ہے
الحفاظ فاؤنڈیشن جلگاؤں نے مسلسل تیسرے سال اس ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے راشن کٹس علماء و ائمہ تک پہنچائیں۔ یہ اقدام نہ صرف ان کے لیے سہارا بنا بلکہ پورے معاشرے کو یہ پیغام بھی دیا کہ دین کے خادمین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا
یہ کام صرف ایک تنظیم کا نہیں بلکہ پوری امت کے احساسِ ذمہ داری کا مظہر ہے۔ جو حضرات اس کارِ خیر میں مالی، عملی یا دعائی تعاون کرتے ہیں وہ حقیقت میں دین کی بنیادوں کو مضبوط کر رہے ہیں
اللہ تعالیٰ الحفاظ فاؤنڈیشن جلگاؤں کے تمام ذمہ داران کو اخلاص، استقامت اور قبولیت نصیب فرمائے
جو حضرات اس کارِ خیر میں تعاون کرتے ہیں
اللہ تعالیٰ ان کے رزق میں برکت عطا فرمائے
ان کے مال کو صدقۂ جاریہ بنائے
ان کی اولاد کو نیک اور صالح بنائے
دنیا و آخرت میں عزت و کامیابی عطا فرمائے
ان کی تمام جائز حاجات کو پورا فرمائے
اور قیامت کے دن انہیں اپنے عرش کا سایہ نصیب فرمائے
آمین یا رب العالمین
اللہ تعالیٰ اس مبارک سلسلے کو سال بہ سال بڑھاتا رہے اور اسے مزید وسعت اور قبولیت عطا فرمائے۔ ماشاءاللہ یہ تیسرا سال تھا، ان شاء اللہ آنے والے سالوں میں یہ خدمت اور بھی بڑے پیمانے پر جاری رہے گی

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ