بیدرکے اولڈ سٹی میں صبح اور شام سٹی بس شروع کی جاچکی ہے:ڈپومینجر راجندر۔
بیدر : 4/فروری (نامہ نگار)۔ جناب اروندکمارارلی سابق ایم ایل سی کی اطلاع کے مطا بق بیدر شہر کے قدیم علاقے میں صبح اور شام سٹی بس کی سہولت کاآغاز ہوچکاہے۔ بیدر بس ڈپو نمبر 2کے ڈپومینجرجناب راجندر کے مطا بق نئے بس اسٹائنڈسے صبح 9:15بجے سٹی بس قدیم شہرکے لئے نکلے گی۔ مڑیوال چوک،اولڈ بس اسٹائنڈ، شیواجی چوک،بسویشور چوک، نئی کمان، چوبارہ، گاوان چوک سے ہوتے ہوئے سٹی بس قلعہ پہنچے گی۔ اس کے بعد قلعہ سے گاوان چوک، چوبارہ، نئی کمان، بسویشور چوک، شیواجی چوک، قدیم بس اسٹائنڈ ہوتے ہوئے نئے بس اسٹائنڈ کو واپس پہنچے گی۔قدیم شہر کے لئے سٹی بس کی دوسری ٹرپ شام 4:15بجے ہوگی۔ نئے بس اسٹائنڈ سے مذکورہ روٹ سے وہ جائے گی اور اسی روٹ سے واپس ہوگی۔ ڈپومینجر راجندر نے قدیم شہر کی عوام سے گذارش کی ہے کہ وہ سٹی بس سے استفادہ کریں، خصوصاً خواتین کے لئے سٹی بس کی سہولت آرام دہ ہے۔ خواتین اور طلبہ اس طرف توجہ دیں۔ مسٹر راجند رنے مزیدکہاکہ گاوان چوک سے قلعہ تک ٹریفک زیادہ ہے۔ یہاں کی عوام کوچاہیے کہ دورخی پارکنگ کے بجائے ون سائیڈ گاڑیاں پارک کریں۔واضح رہے کہ ون سائیڈ پارکنگ کروانا پولیس کی ذمہ داری ہے۔توقع ہے کہ محکمہ پولیس گاوان چوک سے قلعہ تک ون سائیڈ پارکنگ کااہتمام کروائے گی۔
Comments
Post a Comment