ماڑگی سرپنچ ارشد الزماں پٹیل نے تیسری دھما یاترا کا خیر مقدم کرتے ھوئے، امن اور ہم آہنگی کا پیغام دیا۔


 ظہیرآباد :  10/ فروری(نمائندہ) تیسری دھما یاترا، جو کرناٹک کے گلبرگہ (کلبرگی) سے تلنگانہ کے ناگرجنا نگر (بدھوانم) تک جا رہی ہے، ماڑگی گاؤں سے گزری۔ اس موقع پر ماڑگی گاؤں میں امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کا شاندار منظر دیکھنے کو ملا۔
جہاں دھما یاترا کی قیادت مشہور فلمی اداکار گگن ملک کررہے ہیں وہیں ہندوستان اور تھائی لینڈ کے بدھ بھکشو اس یاترا میں حصہ لے رہے ہیں اور لوگوں میں دھرم، عدم تشدد، انسانیت اور امن کا پیغام پھیلا رہے ہیں۔
دھما یاترا کے ماڑگی گاؤں پہنچنے کے موقع پر گاؤں کے سرپنچ ارشد الزماں پٹیل کے ذریعہ یاتریوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ یاتریوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے اور ان کا خیرمقدم کرنے کے علاوہ گگن ملک اور بدھ بھکشوؤں کو شالیں پہنا کر خوش آمدید کہا گیا۔
سرپنچ ارشد پٹیل کی قیادت میں آج رات یاتریوں کے لیے رہائش کا انتظام کیا گیا اور تمام گاؤں والوں اور باہر سے آنے والوں کے لئے رات کے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا۔ گاؤں والوں کی مہمان نوازی کو سب نے سراہایا۔واضح رھےکہ اس موقع پر ماڑگی چوراہے پر واقع حضرت علی مسجد میں بھی دھما یاترا کا شاندار استقبال کیا گیا۔ وہاں امن، خیر سگالی اور مذہبی ہم آہنگی کے پیغامات دیئے گئے۔ ایک پلیٹ فارم پر مختلف مذاہب کے لوگوں کی شرکت سے ہر کوئی متاثر ہوا۔ مذکورہ یاترا 
 میں ڈپٹی سرپنچ بی رنگا ریڈی، بی کاشی ناتھ ریڈی، کے راجہ صاحب، عتیق احمد، فرید شاہ، جاوید علی، ولی پاشا، ریٹائرڈ سی آر پی ایف جوان دیویندر، سابق سرپنچ بی آکاش سمیت کئی سرکردہ شخصیات اور بدھ، مسلم، ہندو اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے دیہاتیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اس طرح کی دھما یاترا معاشرے میں امن، رواداری، مساوات اور انسانی اقدار کو مضبوط کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماڑگی گاؤں میں تیسری دھما یاترا کا شاندار استقبال نہ صرف سنگاریڈی ضلع بلکہ پوری تلنگانہ ریاست کے لیے ایک مثال قائم کرے گا۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔