محمد علی الحسینی کو حکومتِ کرناٹک سے وزارتی درجہ تفویض انجمن کی جانب سے تہنیت و مبارکباد۔


 کلبرگی 22 / فروری : حضرت ڈاکٹر حافظ سید شاہ محمد علی الحسینی سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ و صدر نشین کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ و سرپرستِ اعلیٰ انجمن ترقی اردو ہند (شاخ) گلبرگہ کو حکومتِ کرناٹک کی جانب سے وزارتی درجہ تفویض کئے جانے کی مسرت میں عہدیداران و اراکینِ عاملہ انجمن ڈاکٹر افتخارالدین اختر ، ڈاکٹر ماجد داغی ، جناب اسد علی انصاری صدر تعمیرِ ملت ضلع گلبرگہ ، جناب اقبال احمد شیرنی فروش سابق میئر گلبرگہ اور ڈاکٹر منظور احمد دکنی نے حضرت محمد علی الحسینی کی رہائش گاہ دیوڑھی پہنچ کر ان کی گل پوشی وشال پوشی سے ان کی خدمتِ عالیہ میں ہدیۂ تہنیت پیش کی اور دلی مبارکباد دی اور بتایا کہ انہیں وزارت کا درجہ دیکر حکومتِ کرناٹک نے عہدۂ وزارت کی شان میں اضافہ کیا ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ