ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کا طالب علم حمیز شمشیر شیخ نےپہلا روزہ مکمل کیا۔
سولاپور (ا،فاق ساتکھیڑ) ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کی ۶ سالہ معصوم طالب علم حمیز شمشیر شیخ نے اپنا پہلا روزہ مکمل کرلیا ہے۔چلچلاتی دھوپ میں پیاس سے گلا خشک ہو رہا ہے لیکن اللہ سے محبت کا تقاضہ دیکھیئے اس معصوم بچے نے اپنی محبت کا ثبوت روزہ سے پیش کیا۔ایسے والدین جو اپنے بچوں کو اللہ اور رسول کی اطاعت کرانے کی کوشش کرتے ہیں وہ والدین باعث فخر ہیں۔اس بچے کو والدین، رشتہ دار اور ادارے کے چیئرمین جناب محبوب تامبولی سر نے خصوصی مبارکباد پیش کی اور صدر مدرس جناب اشفاق احمد ساتکھیڑ سر ، ساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نے مبارک باد پیش کی۔
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور ہر سال بچوں میں رمضان المبارک میں روزہ، عبادات کو لے کر ذہن سازی کرتا ہے اور انعامات سا نوازتا ہے تاکہ ہمارے قوم کے بچے دین کی طرف راغب ہوں۔ اللہ ہماری ان کوششوں کو قبول فرمائے آمین۔
Comments
Post a Comment