قول و عمل۔۔۔ (افسانچہ)۔ قلم کار : سی. عبدالعزیز تسلیم، نندیال ڈسٹرکٹ،آندھراپردیش۔۔


 قول و عمل۔۔۔ (افسانچہ)
قلم کار : سی. عبدالعزیز تسلیم، نندیال ڈسٹرکٹ،
آندھراپردیش۔۔

گاوں کی مسجد میں شہر سے خطیب جمال الدین صاحب جمعہ کا خطبہ دینے تشریف لاتے تھے.. رواں جمعہ" سلام" کے فوائد بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ "السلام علیکم" ایک اسلامی سلام ہے جو کہ مسلمانوں کے درمیان آپس میں رشتوں کو مضبوطی سے تھامے رکھتا ہے. سلام مسلمانوں کے درمیان محبت اور احترام کا اظہار کرنا ہے.. السلام علیکم کہنے سے آپ دوسرے شخص کو سلامتی کی دعا دیتے ہیں... جس کے جواب میں وعلیکم السلام و رحمٹہ اللہ برکاتہم مطلب کہ آپ جس کو سلامتی کی دعا دیتے ہو بدلے میں اسی سے سلامتی، رحمت اور برکت کی دعا لیتے ہو.. نا معلوم افراد کو بھی سلام پیش کرسکتے ہیں. یعنی کہ سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے اور مسلمانوں کے درمیان ایک دوسرے کو کہنے کا ایک عام اور مفید طریقہ ہے... 
جمعہ کا خطبہ ہوا. نماز ادا کر کے خطیب جمال الدین صاحب اور مسجد مقتدی عبدالرحمن پیدل ارہے تھے.. راستے میں عبدکلام نے سلام کیا... خطیب جمال الدین نے سلام کا جواب دیا.. لیکن عبدالرحمن نے سلام کا جواب نہیں دیا.. اور نہ ہی عبدالکلام کی جانب نظر ڈالی. چہرے پر ناراضگی رکھے آگے بڑھ گیا.دونوں اسی طرح آپس میں گفتگو کرتے چلتے رہے... راستے میں مولانا عبداللہ صاحب اور مولانا خلیل الرحمٰن صاحب کا سامنا ہوا... ادھر خطیب جمال الدین صاحب گفتگو کے دوران مولانا عبداللہ صاحب اور مولانا خلیل الرحمان صاحب کی چغلی کرتے آگے نکل گےء... ادھر دین کے ان دو بزرگوں نے خطیب جمال الدین صاحب کی چغلی کرتے آگے بڑھ گےء...

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔