کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں عالمی یومِ مادری زبان کا انعقاد۔


کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں عالمی یومِ مادری زبان کا انعقاد۔
جلگاؤں:( عقیل خان بیاولی)انجمنِ خدمتِ خلق کے زیرِ انتظام کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج، جلگاؤں میں 21 فروری 2026 کو عالمی یومِ مادری زبان نہایت اہتمام کے ساتھ منایا گیا پروگرام کا آغاز سدرۃ المنتہیٰ کی تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ صدارت پرنسپل تنویر جہاں شیخ نے کی۔ اس موقع پر اساتذہ نازیہ شیخ، مشتاق بہشتی، محسن شاہ، عرشیہ شیخ اور وسیم سید موجود تھے۔
اپنے صدارتی خطاب میں تنویر جہاں شیخ نے طالبات کو مادری زبان کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے سے انسان کی ہمہ جہت نشوونما میں مدد ملتی ہے۔ استاد مشتاق بہشتی نے عالمی یومِ مادری زبان کی اہمیت پر روشنی ڈالی، معلمہ نازیہ شیخ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
طالبات شیخ خدیجہ عتیق، انعم رفیق شیخ اور بشریٰ سید صابر نے مادری زبان میں حصول تعلیم کے ذریعے ذہنی اور فکری ترقی کے موضوع پر اظہارِ خیال کیا اور اپنی مادری زبان اردو میں نظمیں، غزلیں اور دیگر ادبی کلام پیش کیں۔ جماعت پنجم تا یازدہم کی طالبات نے اردو کے مشہور ادباء شعراء قلم کاروں سے متعلق معلوماتی چارٹ بھی پیش کیے۔ کامیابی کے لیے نازیہ شیخ اور عرشیہ شیخ نے محنت کی۔ نظامت کے فرائض بشریٰ سید صابر نے انجام دیے شکریہ کی رسم نازیہ شیخ نے ادا کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔