بیدر کی معروف شخصیت محمد غوث مدرس کا انتقال۔
بیدر 13 فروری (نامہ نگارمحمد عبدالصمد) بیدر کی ممتاز معروف شخصیت جناب محمد غوث صاحب ندیم والے (موظف مدرس)، المعروف غوث مولوی صاحب ساکن آستانہ روڈ بیدر کا مختصر سی علالت کے باعث کل شب انتقالِ پرملال ہوگیا۔ ان کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ جمعہ جامع مسجد بیدر میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان کربلا میدان بیرون شاہ گنج بیدر میں عمل میں آئی۔
مرحوم نہایت ملنسار، خوش اخلاق اور دیندار شخصیت کے مالک تھے۔ وہ عرصہ دراز سے درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ رہے اور طلبہ کی دینی و اخلاقی تربیت میں نمایاں خدمات انجام دیتے رہے۔ مرحوم کے انتقال سے شہر کے علمی و سماجی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
نمازِ جنازہ میں شہر کی مختلف دینی، سماجی اور تعلیمی شخصیات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔
مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران اور فرزندان
محمد ادریس عرف عقیل، محمد شعیب، محمد یونس، محمد ایوب، محمد مدثر، محمد مزمل، محمد الیاس، محمد مدبر شامل ہیں۔ مرحوم کے انتقال پر شہر کے مختلف حلقوں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔جناب الحاج محمد حبیب الدین صدر برادری تاجران بز قصبان -محمد شریف رکن برادری -محمد اظہر صدر برادری باغبان ۔محمد عبدالصمد منجووالا سابق صدر مجلس بیدر۔محمد مظہر خوشنویس۔محمد مجیب قادری مجیب نے اپنے تعزیتی بیان میں اپنے شدید رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔اور اللہ تعالئ سے دعا کی ہے کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں آعلی سے آعلئ مقام و مرتبہ عطا فرمائے جمیع پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
Comments
Post a Comment