راجےبھای اردو ہائی سکول اینڈ جونیئر کالج سولاپور میں یوم اردو بڑے جوش و خروش کے سے منایا گیا


سولاپور (محمد اسماعیل ڈونگاوکر) بروز سنیچر 14 ،فروری 2026 کو راجےبھای اردو ہائی سکول اینڈ جونیئر کالج سولاپور میں اردو کے مشہور شاعر مرزا غالب کی برسی کے موقع پر یوم اردو بڑی جوش و خروش سے منایا گیا اس تقریب میں بچوں نے پر لطف ترنم کے ساتھ حمد،نعت اور مرزا غالب کی غزلیں،لطائف غالب اور شاعر مشرق علامہ اقبال کی نظمیں پیش کی۔ ساتھ ہی ساتھ اردو کویز مقابلہ بھی رکھا گیا تھا۔ جس میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔اول،دوم سوم انے والے طلبہ کو تحفے اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے اس تقریب کی صدر ادارے کی نائب صدر محترمہ تسنیم ارا شیخ اپا تھیں۔انہوں نے اپنے خطبہ صدارت میں بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان کو ہم روزانہ اپنی زندگی میں استعمال میں لائیں اور صحیح اردو بولنے کی کوشش کریں ۔اور ساتھ ہی ساتھ راجے بھائی اردو ہائی سکول جونیئر کالج کی پرنسپل صحابہ صبیحہ پیر زادے میڈم نے طالب علموں کی محنت کی خوب داد دی اور کہا کہ ایسے ہی تقاریب میں حصہ لیتے رہیں اور اردو زبان کی ترقی میں ہمیشہ پیش پیش رہیں اور ہائی سکول کے سینیئر اساتذہ شاہین شیخ میڈم اور محمد اسماعیل ڈونگاؤنکر سر نے اپنے تاثرات میں اردو زبان اور غالب کی سوانح پر روشنی ڈالی۔جونیئر کالج کے سید محسین سر نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ اردو زبان کی ترقی اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری اپ اور ہم پر ہے اس لیے ہمیں اردو کو مٹنے سے بچانا چاہیے۔اس پروگرام کی نظامت ہشتم جماعت کی طالبہ مسیرالنگری اور طالب علم صابر منیار نے بہت بہتر انداز میں کی ۔پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اردو مضمون کے فعال استاد محمد اسماعیل ڈونگاونکر سر نےخوب محنت کی۔اس پروگرام میں راجے بھائی اردو ہائی سکول اینڈ جونیئر کالج کے جملہ اساتذہ اور غیر درسی عملہ موجود تھے اور بچوں کی محنت اور پیشکش کو سراہتے ہوئے انہیں ڈھیر ساری مبارکبادی پیش کی اور ہشتم کی طالبہ گلناز شیخ کی رسم شکریہ کے ساتھ اس پروگرام کا اختتام ہوا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔