گیان اپاسک کالج ،پربھنی کے شعبہ اُردو کی جانب سے ادبی اور ثقافتی پروگرام کا کامیاب انعقاد۔


پربھنی (راست)  گیان اُپاسک شکشن منڈل آف آرٹس کامرس اینڈ سائنس کالج پربھنی میں شعبہ اُردو کی جانب سے مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی کے مالی تعاون سے ادبی اور ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے تحت مقابلہ مضمون نویسی ،مقابلہ بحث و مباحثہ اور ایک روزہ کریٹیو رائیٹنگ ورکشاپ لیا گیا۔ مقابلوں کے اختتام پر 5 فروری 2026 بروز جمعرات تقسیم ِانعامات کا پروگرام رکھا گیا ۔اس پروگرام کا آغاز قرآن شریف کی تلاوت سے ہوا۔ بی۔اے سالِ اوّل کے طالبِ علم حافظ و قاری قاضی محمد صادق نے خوبصورت انداز میں قرآن شریف کی تلاوت کی۔ اس پروگرام کی صدارت کالجِ ھٰذا کے صدر محترم ایڈوکیٹ گنیش راؤ دودھ گاؤکر صاحب نے کی۔ اپنے صدراتی خطاب میں انہوں نے اردو زبان و ادب کی تاریخ اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مقابلے میں شرکت کرنے والے تمام طلباء کو مبارکباد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی اس موقع پر کالجِ ھٰذا کے پرنسپل ڈاکٹر شیخ محمد بابر سر ،مہمانِ خصوصی ڈاکٹر یوسف خان جبار خان(اسوسیٹ پروفیسر جے۔جے۔ٹی یونیورسٹی،راجستھان) حال مقیم اورنگ آباد، ڈاکٹر قاضی کلیم الدین صدر شعبہ اردو شاردا کالج پربھنی، ڈاکٹر حبیب النساء بیگم صدر شعبہ اردو ،ڈاکٹر سیدہ ترنم ، اسسٹنٹ پروفیسر شیخ امام الدین امام موجود تھے ۔ان مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام طلباء و طالبات کو سرٹیفکیٹ دیا گیا اور اوّل، دوّم اور سوّم آنے والے طلباء کو نقد رقم مومینٹو اور سرٹیفکیٹ دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ ساتھ ہی کریٹیو رائیٹنگ ورکشاپ لیا گیا جس میں ڈاکٹر یوسف خان سر نے اردو افسانچہ اس موضوع پر طلباء کی رہنمائی کی۔ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔ اس پروگرام کی نظامت ڈاکٹر سیدہ ترنم نے کی ڈاکٹر حبیب النساء میڈم نے پروگرام کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر قاضی کلیم الدین سر نے اردو زبان کی ترقی کے لیے طلباء کو چند ہدایات دی اور اپنے مترنم لہجے میں غزل پیش کی۔ پرنسپل پروفیسر شیخ محمد بابر سر نے اردو زبان وادب کو ہندوستانی تہذیب و ثقافت کا گہوارہ کہا اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی ۔ امام الدین امام نے اپنے منتخب اشعار سناکر طلباء و طالبات کو محظوظ کیا۔ آخر میں شیخ امام الدین امام نے اظہار تشکر کا فریضہ انجام دیا۔ اس طرح ایک کامیاب پروگرام کا اختتام ہوا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔