جنئیس کڈز کلب بیدر میں ”رمضان ویلکم سیلبریشن“ تقریب کا پُر جوش انعقاد۔


 بیدر۔ 22/ فروری(نامہ نگار) جنیئس کڈز کلب میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی پیش نظر ایک شاندار اور پر جوش ”رمضان ویلکم سیلبریشن“ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام بچوں کی روحانی، اخلاقی، اور تعلیمی تربیت کے لئے انتہائی مفید اور معلوماتی ثابت ہوا۔تقریب کا آغاز طلبہ و طالبات کی سفید لباس میں حاضری سے ہوا۔ تمام بچے سفید لباس میں ملبوس تھے جو رمضان کی پاکیزگی اور سادگی کی علامت تھا۔ اس خوبصورت منظر نے پورے ہال کو نورانی اور دلکش بنا دیا۔پروگرام میں اساتذہ کرام نے پر جوش تقاریر کیں جن میں رمضان المبارک کی اہمیت، اس کے فضائل اور برکات پر روشنی ڈالی گئی۔ طلبہ نے خوبصورت انداز میں قرأت قرآن مجید پیش کی جس نے حاضرین کے دلوں کو اللہ تعالیٰ کی محبت کے ساتھ ساتھ بچوں کی محبت سے منور کر دیا۔بچوں نے رمضان کے بارے میں دلچسپ تقاریر کیں۔ ایک اہم حصے میں رمضان کے احکام و آداب، کرنا اور نہ کرنا (انگلش میں ڈذ اینڈ ڈونٹس) کی تفصیلی وضاحت کی گئی۔ بچوں کو بتایا گیا کہ روزہ کیسے رکھا جائے، نماز کی پابندی کیسے کی جائے، غیبت، جھوٹ اور دیگر برایؤں سے کیسے بچا جائے۔ سب سے دلچسپ اور مفید چیز رمضان چیک لسٹ تھی جو ہر طالب علم کو دی گئی۔ اس چیک لسٹ میں روزانہ کی عبادت جیسے نماز، ذکر، تراویح، صدقہ اور دیگر نیک اعمال کو ٹک کرنے کی جگہ تھی۔ بچوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ روزانہ اپنے اعمال کو چیک لسٹ میں نشان زد کریں تاکہ پورے رمضان میں مسلسل نیکیوں کی عادت پڑ جائے اور سال بھر اس پر عمل آسان ہو جائے۔یہ ساراپروگرام نہ صرف پر جوش اور رنگین تھا بلکہ انتہائی معلوماتی بھی تھا۔ جنئیس کڈز کلب بیدر کے چیرمین محمد عبد الجمیل نے اس تقریب کو کامیاب بنانے پر بچوں اور اساتذہ و سرپرستوں کا شکریہ ادا کیا۔اور کہاکہ رمضان المبارک بہت بہت مبارک ہو، اللہ تعالیٰ ہم سب کو پورے رمضان میں نیکیوں میں ایک دوسرے پرسبقت لے جانے اور برایؤں سے بچے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ جنیئس کڈز کلب بیدر ہمیشہ کی طرح بچوں کی شخصیت کی تعمیر اور اسلامی اقدار کی ترویج کے لئے پر عزم ہے اور انشاء اللہ رہے گا۔بچوں کے داخلے اور دیگرمعلومات کے لئے7829197180رابطہ کرسکتے ہیں۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ