رمضان محض عبادت ہی نہیں مکمل انقلابِ حیات کا پیغام ہے استقبال رمضان المبارک سے محترمہ ناصرہ خانم و دیگر کا خطاب۔


ظہیرآباد :  9/ فروری (نمائندہ) ماہِ رمضان المبارک کی روحانی، اخلاقی اور سماجی اہمیت پر زور دیتے ہوئے محترمہ ناصرہ خانم صاحبہ سابق نیشنل اسسٹنٹ سیکریٹری شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند و رکن مرکزی مجلس نمائندگان تلنگانہ نے رمضان المبارک محض روزہ رکھنے یا مخصوص عبادات تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسا بابرکت مہینہ ہے جو انسان کی مکمل زندگی میں تبدیلی اور فکری و عملی انقلاب پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جماعت اسلامی ہند شعبۂ خواتین ظہیرآباد کے زیراہتمام اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد پر منعقدہ جلسہ استقبالِ رمضان کے عنوان پر صدارتی خطاب سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا اصل مقصد تقویٰ کا حصول خود احتسابی کردار سازی اور اللہ سے مضبوط تعلق قائم کرنا ہے۔ یہ مہینہ انسان کو صبر نظم و ضبط اور احساسِ ذمہ داری کا عملی سبق دیتا ہے جو ایک صالح فرد اور صحت مند معاشرے کی بنیاد بنتا ہے۔محترمہ ناصرہ خانم نے کہا کہ قرآنِ کریم رمضان کا سب سے بڑا تحفہ ہے جس سے تعلق مضبوط کیے بغیر رمضان کی حقیقی روح کو نہیں سمجھا جا سکتا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عبادات کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی خدمتِ خلق وقت کی قدر اور اخلاقی رویے رمضان کا لازمی حصہ ہیں۔انہوں نے خواتین سے خصوصی اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک کو اپنی ذاتی اور خاندانی تربیت کا ذریعہ بنائیں، گھروں کو عبادت، ذکرِ الٰہی اور دینی ماحول کا مرکز بنائیں اور رمضان کے اثرات کو صرف ایک مہینے تک محدود نہ رکھیں بلکہ پورے سال بھر اپنی عملی زندگی میں جاری وساری رکھیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر رمضان کے پیغام کو صحیح معنوں میں اپنایا جائے تو یہ فرد کی اصلاح کے ساتھ ساتھ پورے معاشرے میں خیر عدل و انصاف اور فلاح کا ذریعہ بن سکتا ہے۔محترمہ سمیہ لطیفی صاحبہ اسسٹنٹ سیکریٹری جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ نے ’رمضان تبدیلی اور انقلاب کا مہینہ‘ کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے دوران اختیار کی گئی نیکی، سچائی، دیانت داری اور عدل و انصاف کی روش سال بھر برقرار رہے تو یہی تبدیلی ایک بڑے انقلاب کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔ رمضان ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم اپنی ذات تک محدود نہ رہیں بلکہ اپنے اطراف کے ضرورت مندوں، کمزور طبقات اور مظلوم انسانوں کے لیے بھی سوچیں اور عملی قدم اٹھائیں۔عزیزالنسا رومی صاحبہ حیدرآباد،عقیلہ خانم صاحبہ،فہمیدہ بیگم صاحبہ، نے دیگر عناوین پر خطاب کیا۔پروگرام کا آغاز محترمہ حافظہ سلمیٰ نازنین صاحبہ کی تذکیر بالقرآن سے ہوا اور افتتاحی و خیرمقدمی کلمات محترمہ ہاجرہ بیگم صاحبہ سنگاریڈی ضلع ناظہ شعبۂ خواتین جماعت اسلامی ہند مغرب نے ادا کئے جبکہ نظامت کے فرائض عزیزی حذیفہ افنان جی آئی او نے بحسن وخوبی انجام دئیے۔ اس موقع جی آئی او کی جانب سے ترانہ پیش کیا گیا اور سی آئی او کے بچوں نےجسٹ ایمنٹ پیش کش کی ۔نارتھ اور ساؤتھ یونٹس کے زیراہتمام ٹیلرنگ اور مہندی ڈیزائن کے کورسس کی تکمیلی پر اسنادات تقسیم کی گئیں۔محترمہ مصباح فاطمہ کے اظہار تشکر پر پروگرام اختتام پذیر ہوا اس جلسہ میں خواتین و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔