حصول علم کا مقصد کردار کی عظمت و روز آخرت کی کامرانی ہے \ ڈاکٹر عبدالکریم سالار۔۔ تونڈا پور کی اقراء اردو ہائی اسکول میں تقریب الوداع و تقسیم انعامات کا انعقاد۔۔

                           
جلگاؤں (سعید پٹیل) اقرا ایجو کیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام اقرا اردو ہای اسکول تونڈا پور جامنیر میں بتاریخ 5 فروری صدر اقرا ایجو کیشن سوسائٹی ڈاکٹر عبدالکریم سالار کی زیر صدارت جماعت دہم کے طلبہ کو الوداعی و سالانہ تقسیم انعامات کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا تقریب کی ابتدا مولوی سلطان کی تلاوت قران پاک سے ہوئی جبکہ تقریب کے اغراض ومقاصد کو صدر مدرس محمد ایوب شیخ نے ادا کیے تقریب میں طلبہ کے انعامات کے اعلانات کو بالترتیب محمد خالد و عقیل احمد نے ادا کیے جماعت دہم کے طلبہ نے اپنے تاثرات میں ادارہ ہذا سے اپنی گہری وابستگی نیز اساتذہ سے اپنی انسیت کو موضوع سخن بنایا مہمانوں کے اظہار خیال میں عرفان سالار نے شرکاء کو اپنے منفرد لب و لہجہ سے خاصا متاثر کیا موصوف نے اپنےزمانے سے لے کر موجودہ وقت کے تعلیمی نظام میں ہونے والی جا بجا تبدیلی کا اعادہ کر طلبہ کو محنت کی عظمت کی تلقین کی وہیں رکن اقرا ایجو کیشن سوسائٹی طارق انور عبدالرؤف شیخ نے اعلی تعلیم کے حصول کے لیے مختص حدوں کی طلبہ کو نشاندہی کروای سیکریٹری اعجاز احمد عبدالغفار ملک نے ادرہ ہذا کے اساتذہ و طلبہ کو سماج سے منسلک رہنے و عوام الناس کے حسن سلوک کے فوائد کو تعلیم کے مثبت نتائج کا پیش خیمہ قرار دیا اپنے صدارتی خطبے میں معروف تعلیمی شخصیت ڈاکٹر عبدالکریم سالار نے طلبہ سے حصول علم کے مقاصد پر سیر حاصل گفتگو کی اپنے طویل ترین تجربات کی روشنی میں موصوف نے حالات حاضرہ میں علم مومن کو کس قدر بیدار مغز و چابکدستی عطا کرتا ہے اسے احادیث و مثالوں سے واضح کیا اس موقع پر انھوں نے پیام دیا کہ حصول علم کا مقصد کردار کی عظمت و روز آخرت کی کامرانی ہے نیز طلبہ کو مستقل کے لیے نیک خواہشات پیش کیں رواں برس میں اسکول ہذا کی سرگرمیوں میں سر فہرست آنے والے طلبہ کو مہمانان کے ہاتھوں انعام و اکرام سے نوازا گیا واضح رہے کہ مذکورہ تقریب میں شرکاء نے طلبہ کو ان کی بہترین کارکردگی پر نقد انعام بھی دیے نظامت کے فرایض صدر مدرس محمد ایوب شیخ نے بڑے ہی احسن طریقے سے ادا کیے جبکہ معاون معلم محمد خالد کے رسم شکریہ پر اس پر شکوہ پروگرام کا اختتام ہوا تقریب کو کامیابی سے ہم کنار کرنے میں اسکول ہذا کے تمام ہی اراکین نے اپنا کلیدی رول ادا کیا ان میں ناصر خان صفدر خان ، محترمہ شاہین اقبال ، عقیل احمد جلیل احمد ، شاہ شریف یوسف ، عبدالعزیز و اشرف بی آپا کے نام قابل ذکر ہیں

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔