انتقال پر ملال۔۔
جلگاؤں: ڈاکٹر فرید (بابو) حمید پٹیل سالوا والے کی شریکِ حیات اور نعمان پٹیل کی والدہ ماجدہ، سالار نگر جلگاؤں کی رہائشی محترمہ روشن آراء بالمعروف (منی) طویل علالت کے بعد اس دارِ فانی سے رخصت ہو گئیں۔
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُونَ۔
مرحومہ معروف صحافی سعید پٹیل کی سالی تھیں۔ ان کے انتقال سے اہلِ خانہ کے ساتھ ساتھ طبی سماجی و صحافتی حلقوں میں بھی رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مرحومہ خوش اخلاق، ملنسار اور دیندار طبیعت کی حامل تھیں، جنہیں عزیز و اقارب میں خاص مقام حاصل تھا۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ و تدفین بدھ، 11 فروری 2026 کو رات ساڑھے نو بجے
اجنتا چوک قبرستان، جلگاؤں میں عمل میں آئے گی۔ اہلِ علاقہ، رشتہ داروں اور دوستوں کی بڑی تعداد نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے تعزیت کی ہے۔ اس المناک سانحے پر ہم سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)
ع خ ب جلگاؤں خاندیش
Comments
Post a Comment