معلم شیخ عثمان شیخ احمد کی 'سفرنامہ نویسی' مقابلے میں کامیابی۔


عمر کھیڑ :  8 جنوری 2026  (​نامہ نگار ) ریاستی تعلیمی تحقیق و تربیت کونسل (SCERT) پونے اور ضلع تعلیمی و تربیتی ادارہ (DIET) واشم کے زیرِ اہتمام منعقدہ ڈویژنل سطح کے مقابلوں میں مقامی معلم کی شرکت اور کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔ ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو اعلیٰ پرائمری گرلز اسکول، عمرکھیڑ کے معاون معلم شیخ عثمان شیخ احمد نے 'سفرنامہ نویسی' مقابلے میں نمایاں شرکت کر کے اسکول اور شہر کا نام روشن کیا ہے۔
​اس علمی کامیابی پر شہر اور محکمے کی اہم شخصیات نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے:
​اعلیٰ حکام کی جانب سے ستائش:
نگر پریشد عمرکھیڈ کے چیف آفیسر اجے کرواڑے اور نائب چیف آفیسر نتن چوہان نے شیخ عثمان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ "اساتذہ کی ایسی تخلیقی سرگرمیاں تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔" بلاک ایجوکیشن آفیسر (BEO) وجے بیتے واڑ اور توسیعی تعلیمی افسر چندہ ڈھونے نے بھی ان کی اس ادبی کاوش کو سراہتے ہوئے اسے دیگر اساتذہ کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔
رسول پٹیل شکشن سبھا پتی,  عبدالغنی شاہ ، ساجداللہ جاگیر دار ،فرزانہ بیگم رکن بلدیہ  عمرکھيڑ نے مبارکباد پیش کی ۔
یاسمین بانو محمد خشتر (صدر اسکول انتظامیہ کمیٹی)، محمد ارشاد عبد الستار (نائب صدر)، ممتاز خان ریاست خان، غوث خان رحیم خان، سیما بی شیخ اسماعیل، آمینہ ثروت مجاہد الدین، ثمیہ مجاہد اقبال، فروز احمد محمد یوسف، امجد خان حسین خان، نسرین بی ریاض محمد خان، رخسار بیگم محمد کلیم، شیخ عمران شیخ رحیم، فرزانہ بیگم سید رحیم، زینت پروین سید ضمیر نے بھی سراہا ہے ۔
​صدر مدرس کا تہنیتی جملہ:
اسکول کے صدر مدرس راحت روشن انصاری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "شیخ عثمان صاحب ایک محنتی معلم ہیں، ان کی سفرنامہ نویسی کے مقابلے میں شرکت ہمارے اسکول کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ہم ان کے روشن مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔"
​واضح رہے کہ شیخ عثمان کو ان کی اس فعال شرکت پر حال ہی میں واشم میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ضلع نوڈل آفیسر ڈاکٹر راجیش گوائی اور پرنسپل ڈاکٹر راجندر مہاجن کے دستخطی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے۔ اس کامیابی پر تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔اس موقع پر نواب خان امان اللہ خان، زبیر احمد خان نزیر محمد خان،  شائستہ بیگم سید قیوم، اکرام اللہ خان کرامت اللہ خان، نفیسہ بیگم شیخ عقیل،صائمہ بتول منصورالدین نواب،  بشریٰ ذرین شیخ مہتاب، عرشیہ ناز ظہور علی خان، کاشف احمد وحید احمد، شیخ عثمان شیخ احمد، جنید ایاز احمد، اظہر مختار احمد، شیریں ناز   حیدر  عقیل خان،  فرحانہ بیگم مجید بیگ شیخ مستان عبدالغنی، ارسلان الدین شجاع الدین فاروقی، فیضان خان پیر خان،  ،زیب النسا، اور محمد اقبال نے مبارکباد پیش کی ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔