مالیگاوں فیسٹیول نسل نو کی شخصیت سازی کے لئے اہم ترین مرحلہ : محمد جلیس۔
مالیگاوں فیسٹیول نسل نو کی شخصیت سازی کے لئے اہم ترین مرحلہ : محمد جلیس۔
مہاراشٹر ( ر پورٹ : ٹی این بھارتی ) مہاراشٹر کے مالیگاوں میں دس روزہ فیسٹیول کے اختتامی ا جلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی لمرا ریمیڈ یز کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد جلیس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پلیٹ فارم نوجوان نسل کی شخصیت سازی و خود اعتمادی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے مسرت آمیز لہجہ میں کہا کہ مالیگاوں کے سابق ایم ایل اے اور مالیگاوں فیسٹیول کے روح رواں آصف شیخ رشید کی کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے کہ مسلسل چھ برس سے تعلیمی ، ادبی و ثقافتی اور تجارتی اداروں کے لئے تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ فیسٹیول کے ذریعے عوام الناس میں بھائی چارے ، باہمی احترام اور سماجی ہم آہنگی کا پیغام دیا گیا۔ واضح رہے کہ دس روزہ فیسٹیول میں تعلیم ، ثقافت ، صحت اور تجارت جیسے شعبہ ہائے زندگی کے اہم ترین عناصر کے یکجا ہونے سے مالیگاوں شہر کو مشترکہ تعاون ، بھائی چارے ، مثبت سوچ ، اجتماعی ہم آہنگی کے ساتھ معا شی طور پر ترقی حاصل ہوئی۔
فیسٹیول میں خصوصی طور پر نئ نسل کے لئے تقریبات منعقد کرنے کے بعوض طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے رنگا رنگ پروگرام شامل کئے گئے۔ اسکول کے بچوں نے ملی نغمہ ، تقا ریر ، ڈرامہ ، گروپ ڈانس ، پینٹنگ ، سبق آموز اسکیٹ پیش کئے ۔ بچوں کی اہلیت سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مالیگاوں کا تعلیمی ماحول نہ صرف متحرک ہے بلکہ طلباء و طالبات میں غیر معمولی صلاحیتیں بھی مو جود ہیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے بچوں کو سند اور مو منٹو بھی تقسیم کئے ۔علاوہ ازیں مالیگاوں فیسٹیول 6 میں تجارتی میلہ میں مختلف شعبہ جات اداروں نے شرکت کی۔
میلہ میں کتابیں، زائقہ دار لوازمات، دستکاری ، گھریلو سازو سامان ، بجلی کی مصنوعات کے علاوہ آیورویدک و یونانی ادویات کی دھوم مچ گئی۔ تاجروں کو منافع کے ساتھ ہی صارفین کو بھی ایک ہی جگہ سے مختلف اقسام کی مصنوعات مناسب قیمت پر دستیاب ہو گئیں۔ بالخصوص لمرا ریمیڈ یز کمپنی کی ادویات کو پذیرائی حاصل ہوئی ۔ کثیر تعداد میں شائقین نے شرکت کی
Comments
Post a Comment