مثبت سوچ اور صحت مند طرز زندگی نوجوانوں کے لیے ضروریڈاکٹر محمد قطب الدین شجاع ماہر نفسیات امریکہ کا گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں توسیعی لیکچر۔

 
ظہیر آباد 5/ فروری(نمائندہ) ڈاکٹر محمد قطب الدین شجاع ماہر نفسیات امریکہ نے گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں طلبا کی ذہنی صحت اور مثبت سوچ موضوع پر توسیعی لیکچر سے خطاب کے دوران طلبا اور اساتذہ پر زور دیا کہ موجودہ مادہ پرست اور مشینی زندگی کے دور میں طلبا اپنے ذہنوں سے منفی خیالات کو نکالیں اور مثبت سوچ اور صحت مند طرز زندگی سے اپنی زندگی کو قیمتی بنائیں۔ انہوں نے طلبا سے کہا کہ خدا نے انہیں اشرف المخلوقات کا درجہ دیا اور ہر جاندار اس زمین پر ایک الگ شناخت رکھتا ہے۔ ہمیں اپنی صلاحیتوں کو کھوجنا چاہئے اور سمجھنا چاہئے کہ ہم منفرد ہیں کچھ کر سکتے ہیں ہماری زندگی بیکار نہیں۔ انہوں نے طلبا کو مشورہ دیا کہ وہ سادہ غذا مناسب ورزش اور سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرتے ہوئے اپنی شخصیت سازی پر توجہ دیں۔ منفی خیالات کو ذہن سے نکالیں اور اپنے سے کم سہولتوں والوں کو دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کریں اللہ نے صحت دی ۔ایمان کی دولت دی اور اچھے گھرانوں میں ہماری پرورش ہوئی۔ ڈاکٹر قطب الدین شجاع نے طلبا اور اساتذہ سے ان کے نام پوچھ کر بتایا کہ ہمارے ناموں میں خوشی اور مسرت ہے جس کا اظہار ہماری زندگی میں ہونا چاہئے۔ سماجی جہد کار ارشد حسین حیدرآباد نے اس لیکچر کا اہتمام کیا اور ڈاکٹر قطب الدین شجاع کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صاحب نے عثمانیہ یونیورسٹی سے اردو میں ایم بی بی ایس کیا۔ نارائن پیٹ کے متوطن گزشتہ تین دہائیوں سے امریکہ میں ماہر نفسیات ہیں۔ جن سے مشہور باکسر محمد علی بھی علاج کرواتے ہیں۔ اس لیکچر میں حیدرآباد کے سیاست دان ساجد صاحب اور دیگر موجود تھے۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد اسلم فاروقی نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہ کہ امریکہ سے ڈاکٹر محمد قطب الدین شجاع کا گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کا دورہ کرنا اور طلبا کو مفید مشورے دینا کالج کے لیے خوش آئیند بات ہے ۔ کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن اور حکومت تلنگانہ کی جانب سے طلبا کی ذہنی صحت اور ان میں مثبت سوچ پروانے چڑھانے کے لیے لیکچر کا اہمتام کرانے پر زور دیا گیا ہے اور آج کا یہ لیکچر طلبا کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ کالج کی طالبات عائشہ۔ یسری ، عافیہ نمیرہ کالج کے لیکچررز ڈاکٹر محمد تنویر‘ ڈاکٹر نرہری مورتی‘ آمنہ صدیقہ، پریتی اور دیگر نے خطاب کیا اور مفید لیکچر کے لیے ڈاکٹر محمد قطب الدین شجاع کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر کالج میں تیس کلو میٹر کا سفر کرکے تعلیم حاصل کرنے والی جسمانی طور پر معذور فریدہ کو ڈاکٹر صاحب کی جانب سے تیس ہزار روپئے کا عطیہ دینے اور انہیں سفر کے لیے الیکٹرک اسکوٹر دلانے کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر محمد قطب الدین شجاع نے اپنی تصانیف حیات عزم و ہمت طلبا کو مطالعے کے لیے تحفے میں دی۔ کالج کی لیکچرر مسرت بیگم نے شکریہ ادا کیا۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔