تین روزہ سماعتِ قرآن مجید برائے خواتین کا اہتمام۔
بیدر 19 فروری (نامہ نگارمحمدعبدالصمد ) جناب شاہ ابرہیم قادری الملتانی شاہ عادل قادری صاحب سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت شاہ ابرہیم قادری المعروف بہ حضرت مخدوم جی قادری کی اطلاع کے مطابق بیدر میں خواتین کے لیے تین روزہ سماعتِ قرآن مجید کا اہتمام کیا گیا ہے۔
یہ بابرکت سماعت قرآن 20، 21 اور 22 فروری 2026 (جمعہ، ہفتہ، اتوار) کو منعقد ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ محفل خانقاہ اکمل پاشاہ قادریؒ، گولہ خانہ، بیدر میں منعقد ہوگی۔
سماعت قرآن مجید کا وقت صبح 9 بجے تا دوپہر 1 بجے مقرر ہے۔ تمام خواتین و طالبات سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس نورانی محفل میں شرکت کرکے ثوابِ دارین حاصل کریں۔
Comments
Post a Comment