تونڈاپور کی پی ایم شری ضلع پریشد اردو اسکول میں سائنسی نمائش کا انعقاد کامیابی۔

                                      
 جلگاؤں (سعید پٹیل) دنیا میں ہونے والی نت نی ایجادات نے حضرت انسان کو ہر لمحہ محو حیرت کردیا گویا دنیا آج گاؤں بن گئ ہے۔ سائنسی ترقی بہترین طرز زندگی کی ضمانت قرار دی گئ ہیں۔ طالب علمی کے زمانے سے بچوں میں سائنسی رجحان کو پروان چڑھانے کے مقصد سے پی ایم شری ضلع پریشد اردو اسکول تونڈا پور میں آج بروز منگل ایک پرشکوہ سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیاتھا۔ جس میں جماعت پنجم تا ہفتم کےطلبہ نے مختلف خود ساختہ ماڈل ، پوسٹرس ، اور تجرباتی آلات کے ذریعے سائنسی اور روز مرہ کی ذندگی میں ہونے والے اس کے اثرات کو بڑے احسن طریقے سے پیش کیا مذکورہ نمائش میں اقرا اردو ہائی اسکول تونڈاپور ، ضلع پریشد اردو اسکول فتح پور و ضلع پریشد مراٹھی اسکول تونڈا پور کے کثیر تعداد میں طلبہ نے اس دیدہ زیب نمائش سے استفادہ لیا واضح رہے کہ اسکول ھذا کی یہ سرگرمی صدر مدرس الحاج محمد اسمٰعیل شیخ یوسف کی زیر سرپرستی کامیابی سے ہم کنار ہوئی جسے مضمون سائنس کی استانی محترمہ ثمینہ بیگم کی انتھک و جانفشانی بھری محنت نے خوبصورت ثمرہ عطا کیا جنہیں تمام ہی اساتذہ کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔اساتذہ سمیت معززین نے طلباء کو نیک خواہشات کے ساتھ شاباشی سے نوازا و روشن تعلیمی ترقی کے لیۓ دعائیں دی۔مذکورہ ضلع پریشد اردو اسکول تونڈاپور راقم الحروف کی مادر تعلیم ننیال ہیں۔اسکول ھذا کی تعلیمی ترقی کےلیۓ دعا گو ہوں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔