جشن اردو ممبئی کے انٹر کالج بیت بازی میں رئیس جونیر کالج، بھیونڈی کی شاندار کامیابی۔


بھیونڈی : (راست) ممبئی یونیورسٹی کیمپس کے فیروز شاہ مہتا بھون کے آڈیٹوریم میں اردو چینل، شعبہ اردو ممبئی یونیورسٹی اور روٹس آف کائنڈنیس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اتوار ایک فروری 2026 کوانٹر کالج بیت بازی مقابلہ منعقد کیا گیا ۔رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج بھیونڈی نے بھی طلبہ میں شعری ذوق پروان چڑھانے والے اس ادبی و تہذیبی مقابلے میں شرکت کے لیے تین طالبات انصاری عجوہ شیرین عبدالباسط (بارہویں سائنس بی)،انصاری گل فشاں اظہار احمد اور شیخ مریم نفیس احمد(بارہویں سائنس اے) پر مشتمل ٹیم مقابلے میں شرکت کی۔مقام مسرت ہے کہ فائنل مقابلے میں جج صاحبان نے رئیس جونئر کالج،بھیونڈی کی ٹیم کو دوم انعام کا حقدار قرار دیا۔ٹیم میں شامل طالبات کو تقریب کے مہمانان کے ہاتھوں ٹرافی و دیگر تحائف سے نوازاز گیا۔ واضح ہو کہ رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج،بھیونڈی ٹیم کی ہونہار طالبہ انصاری عجوہ شیرین کو بہترین بیت خواں کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ طالبات کے اس شاندار کامیابی پر کوکن مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر الماز فقیہ، سکریٹری دانیال قاضی،خازن فہد بوبیرے،رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیرکالج کے چیئر مین یاسر تاتلی،پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری،وائس پرنسپل عامر صدیقی، اسسٹنٹ ھیڈماسٹر مخلص مدعو،سپروائزرس اسرار پٹھان، سبطین کشیلکر، مزدان ملا، وائی سی ایم او یو اسٹڈی سینٹر کے کوآرڈنیٹر عبدالعزیز انصاری اور جملہ اسٹاف کی جانب سے انعام یافتگان طالبات اور تربیت کرنے والی استانی محترمہ صوفیہ مومن کو مبارکباد پیش کی جا تی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔