کرناٹک اردو اکادمی کا نعتیہ مشاعرہ.....ایک رپورٹ۔


بنگلور : (راست) شہر گلستاں بنگلورو میں بروز پیر 9 فروری 2026 بمقام آڈیوٹوریم، کے یم ڈی سی بھون، شیشادری پورم ایک نورانی نعتیہ مشاعرے کا انعقاد عمل میں آیا۔ صدارت مولانا محمد علی قاضی، چیرمین، کرناٹک اردواکادمی نے فرمائی ۔ ڈاکٹر اختر سعیدہ خانم ، رکن، کرناٹک اردو اکادمی بطور مہمانِ خصوصی شریک رہے۔ نعتیہ مشاعرے کے آغازمیں منیر احمد جامیؔ نے بارگاہِ رب العزت میں حمد کا نذرانہ پیش کیا۔ چیرمین صاحب نے استقبالیہ کے ساتھ نعتیہ محفل کے انعقاد کے حوالہ سے کہا کے ’’اس طرح کی محفلوں سے لوگوں میں ایمان اور جذبہ مساوات و ہم اہنگی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ‘‘۔ منیر احمد جامیؔناظمِ مشاعرے کی دعوت پر مندرجہ ذیل مدعو شعراء نے اپنے نعتیہ کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ سید حسین افضل، عطا اللہ مسرور، کبیر بنارسی، نادر بنگلوری، حکیم سعید، ابراہیم نفیس، انور عزیز انور، نیاز الدنین نیاز، سید شفیق الزماں زماں، طیب عزیزی اور عبدالوہاب سردار دانش ہیں۔ محترمہ ڈاکٹر اختر سعیدہ خانم ، رکن، کرناٹک اردو اکادمی کی شکریہ پر اس محفل کا اختتام بحسنِ خوبی انجام پایا۔ یس اعجاز پاشاہ، رجسٹرار، کرناٹک اردو اکادمی اور منیر احمد جامیؔ، کنوینرو رکن، کرناٹک اردو اکادمی

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔