حق .... ازقلم : ڈاکٹر فہمیدہ جميل۔


حق ....
ازقلم : ڈاکٹر فہمیدہ جميل۔ 

آج کو پورا ایک ہفتہ ہوگیا ہے امی اور بابا جلوس میں جانے لگ کر . التمش اپنی چھوٹی بہن نور جہاں کی برتن دھونے میں مدد کرتے ہوئے کہنے لگا .
ہاں بھیا! دیکھتے ہیں اب کی بار کتنی رقم جمع ہوگی.
ہاں! پھر فیصلہ کرتے ہیں کہ اس عید پر نئے کپڑے خریدنے ہیں کہ نہیں ـ
اور اگر کپڑے نہیں خرید نے ہوں تو بھیا ؟
نور جہاں نے معصومیت سے پوچھا
اری پگلی! امی اور بابا کے دیگر اخراجات بھی تو ہیں ، پہلے وہ پورے ہونے دیں گے .
جیسے ؟
جیسے گھر کے اخراجات سودا سلف وغیرہ. اب عید کو پریشانی نہ ہوسکے.
ویسے بھیا اب کی بار بلدی انتخابات عيد سے پہلے آنا ہمارے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوا ہے. ہے ناں؟
ہاں! چلو اب یہ برتن جما کر ہوم ورک مکمل کرتے ہیں ـ
السلام علیکم امی بابا جی
وعلیکم السلام بچو! ارے آپ دونوں نے سارا کا م مکمل کرلیا ہے ـ
جی امی! ہم نے کرلیا ہے ـ
چلو ٹھیک، روبینہ دیکھو تو سہی کتنی رقم جمع ہوئی ہے ـ
4500 ہیں ـ 
اچھا! 
کل تو ووٹ کا دن ہے ـ
اب ہمیں دوباره مزدوری پر چلے جانا چاہیے . اگر کچھ دن اور یہ کام مل جاتا تو بہتر رہتا تھا
اچھا! التمش خوش ہوتا ہوا اپنی ماں کے ساتھ میں بیٹھ گیا .
بابا! جس سے پیسے لیتے ہیں کیا اسی پارٹی کو ووٹ ڈالنا ہوتا ہے ؟
ہاں بیٹا ! ورنہ دھوکہ کہلائے گا ـ
کس بات کا بابا ؟
نور جہاں نے سوال کیا
یہی کہ ایک سے رقم اور دوسرے کو ووٹ .
ارے! آپ دونوں کیوں فکر مند ہیں جاؤ بیٹی میرے لیے پانی لے آو .
اب بچوں کو کیا معلوم ہے کہ ہم جیسے غریبوں کے گھر عید برات انتخابات کے دوران میں ہی دھوم سے منائی جاتی ہے اور اسی سے ہم اپنا جینے کاحق تھوڑا بہت حاصل کرلیتے ہیں . تاج الدين نے اپنی بیوی روبینہ کو دیکھتے ہوئے کہا
ہاں! روز کی اجرت میں دو وقت کی روٹی ہی بڑی مشکل سے میسر ہوتی ہے ـ
بھیا! ایک سوال پوچھوں ؟
ہاں پوچھو.
کیا انتخابات کے جلوس میں بچے شریک نہیں ہو سکتے ہیں ؟
نہیں ! کیونکہ بچوں کا حق صرف پڑھنا یعنی تعلیم حاصل کرنا ہے ـ
اچھا! تو پھر ہم بھی اچھی تعلیم حاصل کریں گے . ہاں ! اور ملک کو ایک اچھا نمائنده دیں گے .
التمش اور نور جہاں ایک دوسرے کو دیکھکر مسکرانے لگے ـ

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔