دینی مدارس ؤ مکاتب وقت کی اہم ضرورت۔ظہیرآباد میں اجلاس عام سے علماء اکرام کا خطاب۔


 ظہیرآباد 12/فروری (نمائندہ) مفتی عبد الواسع رحمانی ناظم مدرسہ کے بموجب اجلاس عام تفہیم اسلام ؤ تقسیم انعامات ؤ اسنادات بمقام مدرسہ جامعہ عربیہ دارالقرآن بینک کالونی ظہیرآباد پر منقید ہوا جسکی سر پرستی شہر ظہیرآباد کے نامور علماء اکرام حضرت مولانا محمد فاروق قاسمی صاحب حضرت مولانا عبدالمجیب قاسمی صاحب حضرت مفتی نذیر احمد حسامی صاحب حضرت مفتی عبد الصبور قاسمی صاحب ضلعی جنرل سیکرٹری جمعت علماء نے انجام دیا اور اپنے مختصر خطابات کے ذریعے مدارس ؤ مکاتب اہمیت کو اجاگر کیا اور جمع علماء اکرام ؤ حفاظ عظام کے پہلے بین المکاتب مسابقہ میں کامیاب ہونے والے طلبا وطالبات کو مبارکباد پیش کی اور انکی حوصلہ افزائی کی اس موقع پر ریاست تلنگانہ کے جمیت علماء کے جرنل سیکریٹری حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے اپنے خصوصی خطاب کے ذریعہ کہا کہ بچوں کی ابتدائی دینی تعلیم ایک عظیم ذمداری ہے جو انبیاء کرام علیہم السلام کے اسوۂ سے وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ مکاتب کا نظام وقت کی اہم ضرورت ہے مدارس ؤ مکاتب کے ذریعہ موجود دور کی بے راہ روی ؤ بے دینی کے ماحول سے بچایا جا سکتا ہے انہوں نے مدارس ؤ مکاتب سے وابستہ اساتذہ ؤ ذمدار کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا آپکی محنت رایگا نہیں جاتی آپکے ہاتھوں جو بچے تیار ہو رہے ہیں وہ ملت کا قیمتی سرمایہ ہیں اس موقع پر طلباء وطالبات میں انعامات ؤ اسنادات تقسیم کیا گیا اس موقع پر مدرسہ اور جمع علماء اکرام ؤ حفاظ عظام کی خدمات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آیندہ اور بڑے پیمانے پر کام کرنے کی ترغیب دی گئی اس اجلاس کی نظامت مفتی خلیل احمد قاسمی صاحب نے انجام دیا اور اجلاس کی نگرانی مفتی محمد سراج احمد قاسمی صاحب مفتی معین قاسمی صاحب اور مفتی عبدالوسع رحمانی صاحب انجام دی آخر میں مولانا محمد فاروق قاسمی صاحب کی رقت انگیز دعا کے بعد اجلاس اختتام پذیر ہوا۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔