مسجد مدینہ بگدل میں جلسۂ استقبالِ رمضان، شاہ خلیفہ ڈاکٹر الحاج محمد ادریس احمد قادری بگدلی کا خطاب۔


بیدر : 10 فروری (نامہ نگاراے ایس منجووالا) ممتاز پیرِ طریقت شاہ خلیفہ ڈاکٹر الحاج محمد ادریس احمد قادری بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل نے مسجد مدینہ میں منعقدہ جلسۂ استقبالِ رمضان المبارک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور رحمتوں کا مہینہ ہے، جس میں عبادت، تلاوتِ قرآن، ذکر و اذکار اور نیکیوں کا اجر کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان صرف بھوک اور پیاس کا نام نہیں بلکہ یہ نفس کی اصلاح، تقویٰ، صبر اور روحانی تربیت کا مہینہ ہے۔ لہٰذا ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ رمضان کی آمد سے پہلے ہی اپنی زندگی میں تبدیلی لانے کا عزم کرے، نمازوں کی پابندی کرے، گناہوں سے بچے اور نیکیوں کی طرف رغبت بڑھائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رمضان کی تیاری کے طور پر گھروں میں دینی ماحول قائم کیا جائے، بچوں کو روزے اور عبادت کی ترغیب دی جائے، اہنوں نے مبارکباد دیتے ہوئے پر اثر دعا فرمائی۔
اس موقع پر مولانا محمد ندیم قادری استاد دارالعلوم قادریہ بگدل نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک میں نمازوں کی پابندی، سحر و افطار کی سنتوں کی ادائیگی، صدقہ و خیرات اور قرآن پاک سے تعلق مضبوط کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ نیکیوں کی بہار ہے، اس لیے ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ عبادت کرے اور غریبوں، مسکینوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرے۔
اسی جلسہ میں مولانا محمد شاہد رضا امام مسجد مدینہ نے کہا کہ رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص رمضان کے لمحات کو غفلت میں گزار دے وہ بڑی محرومی میں رہتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے اعمال کا محاسبہ کریں، سچی توبہ کریں اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
جلسہ کی کارروائی کا آغاز محمد علاوالدین کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ بعد ازاں ممتاز نعت خواہوں نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں نعتیہ کلام پیش کر کے محفل کو معطر کر دیا۔ اس موقع پر محمد لیئق احمد قادری بھی شئہ نشین پر موجود تھے۔
آخر میں سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل نے ملک و ملت کی سلامتی، رمضان المبارک کی برکتوں، امتِ مسلمہ کی خیر و عافیت اور عالمِ اسلام کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔ بعد ازاں شکریہ ادا کیا گیا اور جلسہ اختتام پذیر ہوا۔
جلسہ میں مصلیان مسجد کی بڑی تعداد شریک رہی، جن کا عطر لگا کر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔